ّ بلوچستان نیشنل پارٹی کا شہید میر علی اکبر عمرانی کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش

جمعہ 19 جون 2020 22:35

ط*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں بی این پی قلات کے سرکردہ رہنما و سابق ضلعی صدر شہید میر علی اکبر عمرانی کی آٹھویں برسی کے موقع پر شہید رہنما کے بلوچستان کے سیاسی قومی جمہوری انداز میں جدوجہد اور پارٹی کے لئے قربانیوں پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید رہنما نے بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کی خاطر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز ممتاز قوم پرست رہنما میر غوث بخش بزنجو مرحوم کی قیادت میں پاکستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے کی اور اس دوران قومی حقوق کی جدوجہد کے لیے طرح طرح کی مشکلات ومصائب کا مقابلہ کیا ، 1996 کو پی این پی اور بی این ایم کے انضمام کے بعد بی این پی کی تشکیل میں کردار ادا کیا اور اس کے بعد وہ ممتاز قوم پرست رہنما سردار عطا اللہ خان مینگل کی قیادت میں سیاسی و قومی تحریک میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرتے رہے جب سابق آمر پرویز مشرف کی آمریت کے دور میں صوبے میں سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں ،ظلم و جبر کا دور دورا تھا تو اس دوران قلات میں پارٹی کیخلاف کریک ڈان کے دوران انہیں پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ گرفتار کر کے 16 اور 3 ایم پی او کے تحت خضدار ڈسٹرکٹ جیل میں پابند سلاسل کر دیا گیا لیکن انہوں نے پارٹی اور سرزمین کے ساتھ اپنے سچے اور عملی کردار کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے بلوچ قوم پارٹی اور بی این پی قلات کے ورکروں کو اس مشکل اور کٹھن حالات میں ناانصافیوں اور زیادتیوں کے سامنے کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑا اور سیاسی جمود کو توڑتے ہوئے خوف و ہراس کے ماحول سے نمٹتے ہوئے سخت چٹان پہاڑ کی طرح ڈٹ کر قلات میں پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ تحریک کی صفحہ اول میں سچائی اور انصاف کی سربلندی اور ظلم کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رھے وہ پارٹی کا ایک مخلص نڈر و بے لوس نظریاتی اور فکری ساتھی تھے اور ان کی قربانیوں کو کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا شہید میر علی اکبر عمرانی 19 جون 2012 کو قلات سے خضدار جارھے تھے کہ سوراب کی مقام پر انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے پارٹی اور قلات کے عوام ایک ایسے رہنما سے محروم ہو گئے جن کی تمام زندگی جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کے کارکنوں اور علاقے کے غریب عوام کو ظلم و ستم ڈھانے والے غیر جمہوری قوتوں کے سامنے کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا بی این پی ان قومی شہدا غازیوں اور سیاسی کارکنوں کی نمائندہ ایماندار سچے و مخلص قوم وطن دوست جماعت ھے جو اپنے محبوب قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں طویل ترین جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں لاکھوں بلوچوں کی حقیقی معنوں میں انکے احساسات جذبات اور ارمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کرتے چلے ارھے ھیں انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی ھے کہ وہ شہید میر علی اکبر عمرانی کو اپنے جوار رحمت جنت الفردوس جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائی