چین کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر سخت ردِعمل آ گیا

اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 29 جون 2020 17:32

چین کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر سخت ردِعمل آ گیا
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون 2020ء)   آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔ 10 بجے کے قریب 4 دشہت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کر دیاتھا،دو دہشت گرد ابتدا میں ہی مارے گئے جب کہ دو دہشت گرد عمارت کے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ دہشت گرد پارکنگ کے ذریعے اندر جانے میں کامیاب ہو گئے۔

بعد ازاں یہ دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔آج ہونے والے حملے پر چین کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔چین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے.چین نے پیر کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہ ہم دہشت گردی ہر طرح سے مخالفت کرتے ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ کراچی میں پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ دو دہشت گردوں کو پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز نے جہنم واصل کیا جبکہ دو دہشت گردوں کو بلندی پر بیٹھے رینجرز کے سنائپرز نے نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور دہشت گردوں فائرنگ کے نتیجے میں کل 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا۔