
کوئی ہماری حکومت کو کوئی نہیں گرا سکتا . عمران خان
مائنس ون ہو بھی گیا تو مافیازکی جان نہیں چھوٹنے والی‘کرسی کی کوئی پرواہ نہیں. وزیراعظم
میاں محمد ندیم
منگل 30 جون 2020
20:43

(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماﺅں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسی آنے جانے والی چیز ہے، یہ آج ہے کل نہیں ہے، یہ نہیں کہا کہ کرسی مضبوط ہے وزیراعظم نے اپنے پارٹی اراکین کو مخاطب کرتے کہا کہ کبھی کرسی چھوڑنے سے گھبرانا اور ڈرنا نہیں چاہیے انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن ابتدا سے ہی انہیں تقریر کرنے نہیں دیتی ہے اور یہ ہمیشہ سے ہی یہ کہتے ہیں کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے. عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت جلد چلی جائے تاکہ ان کی چوری بچ جائے وزیراعظم نے ماضی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب ملک کا قرضہ 3000 ہزار ارب تک پہنچ گیا تب انہوں نے نہیں کہا کہ حکومت فیل ہوگئی ہے. وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں کچھ پلان بنانا پڑے گا حکومت کے وہ ادارے جو مسلسل نقصان کر رہے ہیں ان اداروں میں بجلی کے بقایاجات سب سے بڑا عذاب بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اداروں میں بڑی بڑی تبدیلیاں کرنے کو تیار ہیں جب بھی تبدیلیاں لائیں گے مزاحمت آئے گی کیونکہ ان بہت سے اداروں میں مافیاز بیٹھے ہیں. انہوں نے کہا کہ گزشتہ گیارہ سالوں میں پی آئی اے کے دس چیف ایگزیکٹو ہٹائے گئے، یہ اداروں کے اندر سے کیسز کر کے ہٹائے گئے وزیراعظم عمران خان نے باور کروایا کہ جب تک اصلاحات نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا، اگر اب فیصلے نہ لئے تو پھر وقت نہیں رہے گا، بڑی بڑی اجارہ داریاں بنی ہوئی ہیں. پاکستان سٹیل ملز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں وزیراعظم نے کہا کہ سٹیل ملز میں 34 ارب روپیہ بند مل کے ملازمین کو تنخواہوں کا دے دیا گیا‘ جس پیپلز پارٹی نے پاکستان سٹیل ملز تباہ کی وہ اس کی بحالی کی باتیں کرتی ہے‘عمران خان نے کہا کہ جگہ جگہ شوگر کارٹل کی طرح کی کارٹل بنی ہوئی ہیں جو پیسہ بنارہا ہے وہ ٹیکس تو دے. وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ میں امرا سے زکواةلے کر غربا کو دی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ 29 ارب روپے کی سبسٹسدی کے لیے 9 ارب ٹیکس دیتے ہیں، چینی بھی عوام کو مہنگی دیتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ لوگ پیسہ بنائیں مگر ٹیکس دیں، تمام مافیاز اور اجارہ داروں کو قانون کے تابع کریں گے، یہ مافیاز نہیں چل سکتے تھے جب تک حکومتیں سرپرستی نہ کریں. انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی شوگر ملز کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے بنائی گئیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی لبرلی کرپٹ ہے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران کان نے بجٹ کی منظوری پر اپنی پارٹی کے اراکین اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ میںمعاشی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں‘کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ پر لاک ڈاﺅن کے حوالے سے تنقید کی گئی، تاہم ہم نے کورونا ایس او پیز کے تحت معیشت کھولی‘عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاﺅن میں دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوتا ہے، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کو اپنایا تاکہ معیشت چل سکے. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاحت کے برے حالات ہیں، تاہم پاکستان میں پہلی مرتبہ ہوا کہ پورا ملک لاک ڈاﺅن کرنا پڑا وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بھی مکمل لاک ڈاﺅن کا کہا گیا لیکن ہم نے زیادہ سخت لاک ڈاﺅن نہیں کیا وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ابھی بھی معاشی طور پر چیلنجز کا سامنا ہے، پاور سیکٹر کا سارا قرضہ ماضی کی حکومتوں کا ہے.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.