وزیر اعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی صورتحال پراجلاس، اسٹاک ایکسچینج حملے کی ناکامی پرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نوٹس لے، ملکی جغرافیائی صورتحال کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا، اجلاس شرکاء

جمعہ 3 جولائی 2020 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی ناکامی پرقانون نافذ کرنیوالیاداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بنانے پرقانون نافذ کرنیوالیاداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نوٹس لے، ملکی جغرافیائی صورتحال کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 29 جون کو کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جسے ایک پولیس اہلکار اور 3 سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ناکام بنادیا تھا جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشتگرد مارے گئے تھے۔