لداخ میں چین ، بھارت کشیدگی نے بھارتی فوج کی بزدلی کو مذید نمایا ں کر دیا ، سردار مسعود خان
بھارتی فوج کے سربراہ نے لداخ جھڑپ سے پہلے ہی کہنا شروع کر دیا تھا اُس کی فوج دومحاذی جنگ نہیں لڑ سکتی ،بھارتی فوج کا کمانڈر اینڈ کنٹرول سسٹم کمزور ہے، پاکستان کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتی ،صدر آزاد کشمیر کا انٹرویو
بدھ 8 جولائی 2020 15:53
(جاری ہے)
اور اس طرح آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پاکستان اور چین کے درمیان مکمل سفارتی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اس و اضح صف بندی نے نہ صرف بھارت کی نیندیں حرام کر دیں بلکہ سلامتی کونسل کے کئی مستقل اراکین کو بھی ششدر کر دیا ۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اب جبکہ چین نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب بھارت کی فوج کے خلاف فیصلہ کن قدم اُٹھایا تو چین اور پاکستان کے درمیان عسکری صف بندی نے بھارت کے حواس ایک بار پھر اُڑا دئیے ہیں بھارتی فوج دو محاذی جنگ نہیں لڑ سکتی کیونکہ اس فوج کی تاریخ کشمیر، آسام اور بھارتی پنجاب کے نہتے شہریوں پر مظالم سے بھری پڑی ہے ۔ بھارتی فوج نے کبھی کوئی جنگ لڑی نہ ہی اسے سخت جنگ لڑنے کا کوئی تجربہ ہے ۔جب صدر آزاد کشمیر سے پوچھا گیا کہ سخت جنگ لڑنے کا تجربہ تو چینی فوج کو بھی نہیں کیونکہ اس نے بھی حالیہ عرصے میں کوئی جنگ نہیں لڑی تو اُنہوں نے کہا کہ چین ویسے بھی جنگ نہیں چاہتا کیونکہ وہ بھارت کو اپنا مد مقابل نہیں سمجھتا ۔ صدر سردار مسعود خان نے چین کے ایک جنرل اور ماہر عسکریات سن تزوکا ایک قول دھراتے ہوئے کہا کہ آپ کو جنگ بغیر لڑے جیتنی چاہیے اور یہی حکمت عملی چین لداخ میں اپنائے ہوئے ہے ۔ صدر سردار مسعود خان سے جب بھارت کے ممتاز تجزیہ نگار پراوین ساہنی کے اس تجزیہ پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا جس میں پراوین نے دعو یٰ کیا کہ چین اور پاکستان کی افواج ایک دوسرے کے ساتھ مل کر لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں تو اُنہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج ماضی میں چین اور پاکستان کے اندر مشترکہ فوجی مشقیں کرتی رہی ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ بھارتی فوج کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بہت کمزور ہے اور بھارتی فوج کے حوصلے بھی بہت پست ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ بالفرض بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوتی ہے اور یہ جنگ جوہری سطح کی نہیں ہوتی تو ہم یہ جنگ جیت سکتے ہیں کیونکہ ہماری فوج خطے کے جغرافیائی خدوخال سے واقف ہے ، اس کے حوصلے بلند ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ بھار تی فوج کے کشمیر میں مظالم کی وجہ سے ہماری فو ج میں غصہ اور اشتعال پایا جاتا ہے ۔ بھارت اپنے ذ ہن سے یہ غلط فہمی نکال لے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ جیت سکتا ہے ۔ بھارت اکثر جھوٹ کی چادر تان کر پاکستان کو بدنام کرتا رہا ہے اور اسے وہ اپنی طاقت بھی سمجھتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جب آپ اپنے اردگرد جھوٹ کا ہیولا قائم کر لیں تو پھر آپ کو اُسی طرح نا خوشگوار حیرتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے پینگ گانگ نہر کے کنارے اور گلوان وادی میں آپ کو سامنا کرنا پڑا ۔ اُنہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمیں بھارت کو کمزور سمجھ کر آرام سے بیٹھ جانا چاہیے بلکہ ہماری افواج کو تیار رہنا ہو گا اور اسی طرح پوری قوم کو بھی تیار رہنا ہے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.