یوم شہدائے کشمیر کے موقع کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریڈیو پاکستان لاہور کی نشریات میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی گفتگو نشر کی گئی

منگل 14 جولائی 2020 18:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2020ء) یو م شہدائے کشمیر کے موقع پر ریڈیو پاکستان لاہور نے اپنی نشریات میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی گفتگو نشر کی جس کے میزبان وپروڈیوسر مدثر قدیر تھے اس موقع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان سیاسی اور سماجی شخصیات نے 13جولائی 1931ء کے شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانی کو زندہ داستان سے تصور کیا،22لوگوں کی شہادت نہتے کشمیریوں کے جزبہ ایمان کو کم نہیں کرسکی یہ شہداء مہاراجہ گلاب سنگھ کی فوج کی جانب سے عبدالقادر کے خلاف دائر بغاوت کے مقدمے کی سماعت کو دیکھنے کے لئے جیل کے باہر کھڑے تھے اورا نھوں نے دنیا کی تاریخی اذان ظہر کو اپنی شہادت کے ساتھ مکمل کیا،خصوصی ٹرانسمیشن میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و بلتستان علی امین گنڈا پور،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق،کشمیر کمیٹی کے اراکین و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ،وحید عالم خان،نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید،کشمیر سنٹر کے سابق ڈائریکٹر محمد صادق جرال، کشمیری امور کے ماہر ین اعجاز احمد کیا نی، انعام الحسن کاشمیری اور تجزیہ کار رضوان رفیق باجواہ کی گفتگو شامل تھی۔