ٹ*ڈیم بیانات سے نہیں عملی طور پر کام سے بنتا ہے، ریاض ارشد خان نیازی

جمعرات 16 جولائی 2020 19:50

×پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2020ء) ڈیم بیانات سے نہیں عملی طور پر کام سے بنتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ڈیم بنانے کیلئے عملی طور پر کام شروع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلع کے نائب صدر ریاض ارشد خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں تحریک انصاف کا مشن پاکستان کو کرپشن سے پاک کرکے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ دیامیر باشا ڈیم کی تعمیر کا آغاز وزیراعظم عمران خان کا تاریخی اقدام ہے دیا میر باشا ڈیم کے منصوبہ سے 16 ہزار نوکریاں پیدا ہونگی 12 لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ سیراب ہوگا اور سالانہ 18 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوگی انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کا یہ سب سے بڑا آبی ذخیرہ عوام کی تقدیر بدل دے گا، کسان خوشحال ہونگے اور عوام کو سستی بجلی ملے گی۔