مقبوضہ کشمیر‘ سرینگر میںبھارتی فوجی کی خودکشی ، مختلف واقعات میں مزید دو فوجی ہلاک ایک شدید زخمی

پیر 20 جولائی 2020 21:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے بھارتی فوج اورپیراملٹری فورسز کے لئے اچھے ثابت نہیں ہوئے کیونکہ تین اہلکاروںکو غیر فطری موت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تازہ ترین واقعات میں پیر کے روز سرینگر میںایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کرخودکشی کرلی جبکہ دوسرے نے خود کوشدید زخمی کردیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرینگرشہر کے علاقے پانتہ چوک میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ۔ خودکشی کرنے والے اہلکارکی شناخت 29 بٹالین کے بسوجیت دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اور اہلکار نے جس کی شناخت پروین منڈا کے نام سے ہوئی ہے، سرینگر کے علاقے ڈلگیٹ میںاپنی سروس رائفل سے خود کوگولی مارکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم وہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ضلع بارہمولہ میں گلمرگ کے علاقے دیور گلی کی فوجی چوکی پر اکشے کمار نامی ایک بھارتی فوجی کی سروس رائفل سے اچانک گولی چلنے سے وہ ہلاک ہوگیا۔ ادھربھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کرگل کے علاقے میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک فوجی اس وقت ہلاک ہوگیا جب اس کا پیر ایک بارودی سرنگ سے ٹکراگیا۔