ن لیگ پاؤں پڑی منتیں کررہی کہ ہمیں تھوڑا سا اقتدار دے دو، عارف حمید بھٹی

خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق دونوں کا اچھا چاہنے والا ایک ہی ہے، جس کی وجہ سے ایک باہر موجود ہے اور دوسرا باہر آگیا ہے، شہباز شریف پیپلزپارٹی کے کہنے پر کبھی سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 جولائی 2020 21:15

ن لیگ پاؤں پڑی منتیں کررہی کہ ہمیں تھوڑا سا اقتدار دے دو، عارف حمید ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2020ء) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ پاؤں پڑی منتیں کررہی کہ ہمیں تھوڑا سا اقتدار دے دو، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق دونوں کا اچھا چاہنے والا یک ہی ہے، جس کی وجہ سے ایک باہر موجود ہے اور دوسرا باہر آگیا ہے، شہباز شریف پیپلزپارٹی کے کہنے پر کبھی سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تبصرے میں کہا کہ ن لیگ، شہباز لیگ، خاقان لیگ اور خواجہ آصف لیگ پاؤں پڑے ہوئے ہیں کہ ہمیں بھی اقتدار میں تھوڑا ساحصہ دیا جائے۔

خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق دونوں کیلئے ایک ہی ہے جس کی وجہ سے ایک باہر ہے اور دوسرے کو باہر نکال لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

ان کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں ہے۔شہباز شریف ان کے کہنے پر نہیں آئیں گے،ان کو ضمانت مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن نے کیا بات کردی ہے؟ کیا نوازمشرف دور میں باہر نہیں گئے؟کیا یہ سچ نہیں کہ شہباز شریف خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے، ڈیل نہیں کرتے رہے، نوازشریف کے بارے میں فواد چودھری نے خود جعلی رپورٹس کا کہا لیکن کسی کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔

کیونکہ یہ کاروائی کرنہیں سکتے۔میرا چیلنج ہے کہ نیب سے کروڑ گنا زیادہ کرپشن پولیس، ایف آئی اے، ریونیو، جیل ، بلدیات ، تعلیم ، صحت میں ہے۔پھر یہ سارے ادارے ختم کردینے چاہئیں۔ کیا سندھ کے تمام ادارے ولی اللہ ہیں۔ طاہر ملک نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی فارغ ہوچکی ہے کیونکہ سوتن کی لڑائی ہے لڑائی یہ ہے کہ مینوں کی ملے گا؟ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام جا رہا ہے، تقریباً موجودہ چلا گیا ہے۔

اس نظام کا جو آخری حصہ ہے میری اللہ سے دعا ہے کہ یہ نظام آئین قانون کے تحت پرامن انداز میں گرے۔یہ نظام پرتشدد انداز میں نہ جائے۔کوشش کی جائے یہ سسٹم افہام تفہیم سے چلا جائے۔ عمران خان وزیراعظم ہیں، اپوزیشن موجود ہے، عدالت ہے، ادارے موجود ہیں۔اس وقت اسلام آباد میں بہت بدمزگی ہے ، یہ چھوٹا لفظ ہے یعنی بہت زیادہ کشیدگی موجود ہے،اور تلخیاں عروج پر ہیں، جس کو بیان نہیں کیا جارہا۔