چور بھی چور کو طعنے دے رہاہے‘ اہل مظفرآباد کو کسی چراغ بیگ کی ضرورت نہیں‘یعقوب اعوان‘اکرم قریشی

حکومت آزادکشمیر کے چار سالہ دور میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا‘ حلقہ ایم ایل اے کے کارنامے سب کے سامنے ہیں۔

منگل 28 جولائی 2020 13:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2020ء) چور بھی چور کو طعنے دے رہاہے۔ اہل مظفرآباد کو کسی چراغ بیگ کی ضرورت نہیں ہے۔ این ٹی ایس کے نام پر میرٹ پامال کیاگیا۔شہر میں ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دیا جاسکا۔لوگوں کو سہانے خواب دکھائے گئے۔ 13ویں ترمیم کا عوام کو کیا فائدہ ہوا 14ترمیم آگئی تو کیا ہوگا۔گھس بیٹھئے نقب زنی کرتے رہے۔

جن کے پاس مکان کے کرائے کے پیسے نہیں تھے انہوں نے مظفرآباد میں وائٹ ہاؤ س کیسے بنا لیا۔شاہ سلطان برج کا چار بار سنگ بنیاد رکھا گیا لیکن عملاً ایک اینٹ بھی نہ لگ سکی۔حکومت نے عدلیہ کیساتھ جو کیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی۔ کورونا وبا کے دوران عوام کی کوئی ریلیف نہ دیا جاسکا۔بڑے بڑے بلنڈر کئے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عمران خورشیداعوان نے حکومت کی چارسالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔

(جاری ہے)

حکومتی وزیرکی طرف سے مناظرے کے چیلنج کو بھی قبول کرلیا۔ گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں یعقوب اعوان‘ اکرم قریشی‘ بشیر عباسی‘ رفیق اعوان‘شفیق اعوان‘ شعیب عباسی‘سنی عباسی‘ وقاص اعوان‘ امتیاز زرگر‘اعجاز اعوان‘سنی ملک و دیگر کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مرکزی رہنماء عمران خورشیداعوان نے نے کہاکہ میر ی سیاست کا مقصد مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

بدقسمتی سے سے حلقہ 3سٹی بالخصوص اور آزادکشمیر میں بالعموم سیاست کا جو رواج رہا چور چور کو طعنے دے رہا ہے۔ عام آدمی کے حقوق مسائل اور حقوق کی بات کسی نے نہیں کی۔ حکومتی وزیر کی پریس کانفرنس سے ایسا لگا کہ ان کے پاس سیاسی کلین چٹ ہے۔ حکومت آزادکشمیر کے چار سالہ دور میں عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ حلقہ ایم ایل اے کے کارنامے سب کے سامنے ہیں۔

عوامی حقوق کو بلڈوز کیا گیا۔2016میں جب فاروق حیدر کی حکومت بنی تو مظفر آبا دمیں ہمارا وزیراعظم کا نعرہ لگا۔لوگوں کی بڑی توقعات تھیں کہ ان کے مسئلے حل ہونگے۔ محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔چار سال میں مسائل حل ہونا تو درکنار عام آدمی کی عزت نفس ہی مجروع ہو گئی۔ این ٹی ایس کا بڑا چرچا ہوا۔اس ادارہ میں مروجہ طریقہ کار تھا غیر جانبدار ادارہ تھاحکمرانوں نے 10نمبر اپنے پاس رکھے جب میرٹ بنتا ہے تو اس کی معیاد 6ماہ ہوتی ہے۔

گزشتہ 2سال سے این ٹی ایس نہیں ہوا پرانی فہرست چل رہی ہے۔22نمبر والا‘34نمبروالا‘ 46نمبر والا بھرتی ہو گیا۔دیگر کہا ں گئے۔ پی اے سی میں کون سا اصول ہے کہ عام آدمی پی اے سی پاس ہی نہیں کرتا،حکومت نے کرپشن کے پہاڑ توڑ دئیے اگر عام آدمی اپنی ملکیتی زمین پر تعمیرات کرائے تو ادارے حرکت میں آجاتے ہیں،لیکن گیلانی پمپ اب بھی سڑک پر بنا ہوا ہے،ادارے کیوں خاموش ہیں،حکومتی وزیر کہتے ہیں کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو میرے خلاف اینٹی کرپشن اور احتساب بیورو میں جائیں لیکن عام آدمی احتساب بیورو کے پاس کیسے جائے حکومت نے تواس کا چئیرمین ہی نہیں لگایا کوئی ایماندار شخص چیئرمین لگائیں پھر آپ کی کرپشن سے پردہ چاک ہو گا۔

پی آر او اور پی ایس کے اثاثوں کو چیک کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ چار سال قبل ان کے پاس کیا تھا اور اب یہ کتنے مالدار ہوچکے ہیں۔مظفرآباد کے لوگوں کو ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دیا گیا،انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء کے دوران حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں سے کروڑوں روپے کاٹے دیہاڑی دار مزدور رکشہ ڈرائیوں سمیت متاثرہ عوام کو کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کو بھی آخری سال اپوزیشن یاد آگئی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر ہمارے ساتھ مناظرہ کریں ہم بتائیں گے کہ ککڑواڑہ سے مخصوص لوگ بھرتی کیے گئے میرٹ کیسے پامال ہوا،مظفرآباد شہر میں قبرستانوں کا مسئلہ ہے کوئی پارک نہیں ہے ہم نے ایسے حالات میں تیرھویں ترامیم کا چارہ ڈالنا ہے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے عمران خان کے ویژن کے مطابق بیرسڑ سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں 2021کے الیکشن میں حکومت بنائیں گے،پھر فائلیں نکال کر ان کی کرپشن سامنے لائیں گے،لوگ ووٹ کی پرچی سے ان سب باتوں کا جواب دیں گے،تحریک انصاف پاکستان طرز پر احتساب کریگی اب کی بار ہم نے نعروں سے نکلنا اور تبدیلی کی طرف بڑھنا ہے۔

ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔