جنوبی ایشیا کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، اقبال انقلابی

منگل 28 جولائی 2020 18:18

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) ضلعی صدر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بروہان وانی کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،مو دی حکومت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹنے کے لیے کنٹرول لائن پر مہم جوئی کر رہا ہے آزادکشمیر کے بہادر عوام ہندوستا ن کی جارحیت کے مقابلہ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک افواج کے شہداء کو اسلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر اقبال انقلابی نے سنیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہاکہ برو ہان وہانی کی شہادت ضرور رنگ لائے گی اور کشمیر جلد بھارت کی غلام سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے نوجوان آزادی کے جذبے سے سرشار ہوں دنیا کی کوئی طاقت انہیں غلام نہیں بناسکتی۔