
حریت کانفرنس اور حریت رہنمائوں کی طرف سے پاکستان اور کشمیر کے عوام کو عید کی مبارکباد
جمعہ 31 جولائی 2020 16:39
(جاری ہے)
انہوں نے گزشتہ سال 05 اگست کو اور اس کے بعد بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کئے جانے والے غیر قانونی اقدامات پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔
ترجمان نے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر شہدا کے لواحقین کو بھی یاد رکھیں جنہوں نے کشمیریوں کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس دن شہدا کے مشن کو سکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین عمر عادل ڈار نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں ، عیدالاضحی کے موقع پر مسلم دنیا اور خطے کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوںنے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر میں موجودہ کشیدہ اور مشکل صورتحال کے خاتمے کیلئے ایک مربوط سوچ کی ضرورت ہے ۔عمر عادل ڈار نے کشمیر ، فلسطین ، یمن ، شام ، عراق اور افغانستان میں سامراجی اور استعماری قوتوں کے ہاتھوں جاری خونریزی اورظلم و بربریت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کو ان تنازعات کے پر امن حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔جموںوکشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں پاکستان اور کشمیر کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ محمد اشرف صحرائی ،شبیرا حمد شاہ ،آسیہ اندرابی اور نعیم احمدخان سمیت غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء جیلوںمیں ہیں اور انہیں اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید منانے کیلئے رہا نہیں کیاگیا ہے۔ دیویندر سنگھ نے بھارتی حکومت پر تمام نظربندوںکی رہائی کیلئے زوردیا ۔ تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امت مسلمہ کو بالعموم اور خاص طور پر کشمیری مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ کشمیریوںکو بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا ، عیدالاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے لہذا ہمیں شہدا کے لواحقین اور غیرقانونی طور پر نظربند حریت رہنماں اور کارکنوں کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو عید کی اصل خوشی اسی وقت ملے گی جب وہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزاد ہوں گے اور مساجد ، امام بارگاہوں اور عید گاہوں میں عید کی نماز اور دیگر مذہبی فرائض آزادی سے ادا کری سکیں گے ۔تحریک استقلال کے چیئرمین مشتاق احمد بٹ نے ایک بیان میں کشمیری عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شہید نوجوانوں کے اہل خانہ کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے پر زوردیا ۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کے موقع پر مخیر حضرات کو بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے اہلخانہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنماں اور کارکنوں کے اہل خانہ کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ادھر جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین ، محمد فاروق رحمانی اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عیدالاضحی کے موقع پر دنیا بھرکے مسلمانوں اور کشمیری شہداء کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھارتی تسلط سے کشمیریوںکی جلد آزادی کی دعا کی ہے۔انہوںنے کہاکہ فریضہ حج ادااورسنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروںکی قربانی کرنے والے مسلمانوںکو سلام پیش کیا اور کورونا وائرس کی مہلک وبا کے خاتمے کی دعا کی۔ انہوں نے بہادری کشمیری مسلمانوں اور شہدا کے اہلخانہ کو بھارت کے خلاف غیر معمولی عزم کا اظہار کرنے پر انکا خیرمقدم کیا ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.