جنوبی وزیرستان وانا میں قبائلی عمائدین اور عام قبائل نے یوم استحصال کشمیر کو بھر پور طریقے سے منایا گیا

بدھ 5 اگست 2020 16:54

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) جنوبی وزیرستان وانا میں قبائلی عمائدین اور عام قبائل نے یوم استحصال کشمیر کو بھر پور طریقے سے منایا گیا ۔یو م استحصال ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے کی ۔اس موقع پر ریلی میں ملک اسلم نور وزیر، ملک سیدرانور وزیر، ملک دستگیر وزیر اور ملک نظام الدین وزیر کے علاوہ صحافیوں سمیت بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر یوں کے حق میں اور مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاء نے انٹرنیشنل کمیونٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر میں جاری ظلم و جبرکا سخت نوٹس لینے پر زور دیا جبکہ اقوام متحدہ کے حکام مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا وحشیانیہ قبضہ ختم کرائیں کشمیریوں کی خواہشتا کا احترام کرتے ہوئے حق رائے دہی کا انعقاد کرائے پوری پاکستانی قوم اس جدوجہد آزادی میں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مودی سرکار نے ایک سال سے گھروں میں محصور کررکھا ہے جس سے انکی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جس میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور بھارتی حکومت بندوق کی نوک پر انکی آزادی دبانے کی لاحاصل کوشش کررہی ہے جس میں بھارت جلد ناکام ہوجائیگا ۔قبائلی عمائدین نے ریلی کے شرکاء سے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے ہمیں اجازت دی تو ماضی کی طرح قبائلی پٹی سے مسلح لشکر تشکیل دیکر بھارت کو مات دینگے ۔قبائلی عمائدین نے بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر کئے گئے مظالم کی بھر پور مذمت کی۔