مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج پر حملہ

بم دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑ گیا

منگل 25 اگست 2020 23:50

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج پر حملہ
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2020ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہونے والے بم دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں مٹی کے تیل کی پائپ لائن میں دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٴْٹھا۔ دھماکے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ادارے نے دونوں اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ دوسرے زخمی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت منیش کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی اہلکار صوبیدار تری ناتھ ہے۔ دونوں جگو پوسٹ پر تعینات تھے جہاں سے مٹی کے تیل کی پائپ لائن گزر رہی تھی۔دھماکے کے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جب کہ متعلقہ تھانے میں مٹی کے تیل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک بم دھماکہ تھا۔