پیر پنجرسرکار کی ایف اے ٹی ایف بل بارے 15 دن پہلے ہی پیشن گوئی، اپنے عقیدت مندوں کا ایمان پختہ کر دیا

پیر پنجر سرکار نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی عوام کو خوشخبری دیتا ہوں، پاکستان گِرے لسٹ سے نکل جائے گا

ہفتہ 19 ستمبر 2020 19:27

پیر پنجرسرکار کی ایف اے ٹی ایف بل بارے 15 دن پہلے ہی پیشن گوئی، اپنے عقیدت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2020ء) پیر پنجرسرکار نے ایف اے ٹی ایف کی پارلیمنٹ سے منظوری بارے 15 دن پہلے ہی پیشن گوئی کر کے ایک بار پھر اپنے عقیدت مندوں کا ایمان پختہ کر دیا ہے ۔ایک ٹی وی انٹرویو اور چند اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے پیر پنجر سرکار نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی عوام کو خوشخبری دیتا ہوں اور پاکستان گِرے لسٹ سے نکل جائے گا اور یہ کہ پارلیمنٹ سے یہ منظور ہو جائے گا ۔

حیرت انگیز طور پر پارلیمنٹ نے 16 ستمبر کو انسداد منی لانڈرنگ بل 2020 ء کی منظوری دے دی اور پاکستان کے سر پر منڈلانے والے نادھندگی کے خطرات ٹل گئے ۔ پیر پنجر سرکار نے یہ بھی پیشن گوئی کی تھی کہ مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی ، مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور ایم کیو ایم کے بعض اراکین پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کریں گے لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑے گی ۔

(جاری ہے)

جس دن اینٹی منی لانڈرنگ بل 2020ء منظور ہوا اس دن میاں شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمان ، محمود اچکزئی اور ایم کیو ایم کے کچھ اراکین کو تکلیف میں دیکھا گیا جس کا اظہار وزیر اعظم نے اسمبلی کے فلور پر بھی کیا تھا ۔پیر پنجر سرکاری کی یہ پیشن گوئی کہ طالبان دنیا پر سکتہ طاری کر دیں گے اور افغانستان میں حکومت بھی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے سچ ہونے کے بالکل قریب ہے جبکہ صدارتی نظام سے متعلق کی گئی پیشن گوئی پر بھی معاملہ عدالت عظمٰی میں چلا گیا ہے ۔

اس سے پہلے بھی کئی بار پیرپنجرسرکار نے قبل ازوقت حالات کا بتا کر ملکی اور غیر ملکی سطح پر شہرت حاصل کی تھی ۔ 28 فروری 1998ء کو ایک بڑے اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آخر کار عمران خان مقبولیت کی بلندیوں کو چھو کر ملک کے سربراہ بن کر جائیں گے اور خوش قسمتی سے اس وقت عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

25 جولائی 2010ء کو انہوں نے پیشنگوئی کی کہ جنرل پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع ہو جائے گی اور پھر چشم روشن نے دیکھا کہ جنرل پرویز کیانی 6 سال آرمی چیف کے عہدے پر موجود رہے ۔ پیر پنجر سرکار نے یہ بھی پیشنگوئی کی تھی کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اہم رہیں گے اور امت کے لئے ان کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہو جائے گا ۔ریٹائرمنٹ کے بعد جب راحیل شریف اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ مقرر ہوئے تو پیر پنجر سرکار کو مزید شہرت حاصل ہوئی ۔

پیر پنجرسرکار نے حال Kہی میں پیشنگوئی کر رکھی ہے کہ بھارت ٹکڑے ہو رہا ہے اور 2021ء میں خالصتان بن جائے گا اس پیشنگوئی نے بھارتیوں کو آگ بگولا کیا ہوا ہے جبکہ دوسری پیشنگوئی میں انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے برے دن شروع ہونے والے ہیں اور امریکہ بھی ٹوٹ جائے گا اس پر بھی امریکی تھنک ٹینک سرجوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ۔