نوازشریف نے افواج پاکستان کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا، ہم ایک مضبوط فوج کے حق میں ہیں: احسن اقبال

نواز شریف نے تو یہ کہا کہ فوج کو جتنا مضبوط ہماری حکومت نے کیا ماضی میں کسی اورحکومت نہیں کیا، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کی پوزیشن واضح کر دی

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر منگل 22 ستمبر 2020 06:41

نوازشریف نے افواج پاکستان کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا، ہم ایک مضبوط ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر 2020ء) نوازشریف نے افواج پاکستان کے خلاف اعلان جنگ نہیں کیا، ہم ایک مضبوط فوج کے حق میں ہیں۔ نواز شریف نے تو یہ کہا تھا کہ فوج کو جتنا مضبوط ہماری حکومت نے کیا ماضی میں کسی اورحکومت نے نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے عسکری قیادت اور مسلم لیگ ن کے بارے میں ہونے والی مختلف قسم کی چہ مگوئیوں کے بعد پارٹی کی پوزیشن واضح کر دی ہے۔

سینیئر اینکر پرسن حامد میر کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے حکومتی وزراء کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ نوازشریف نے اپنی تقریر میں افواج پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے، فوج کو جتنا مضبوط ہماری حکومت نے کیا ماضی میں کسی اورحکومت نے نہیں کیا۔

(جاری ہے)

احسن کا اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں آپریشن ضرب عضب، ردالفساد شروع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے یہاں کیا ہوتا تھا؟ جتنے کولیشن سپورٹ فنڈ میں پہ چار ڈالر آ جاتے تھے، انسداد دہشتگردی کے خلاف اتنی کہ ہم گاڑی چلا لیتے تھے۔ ڈالر بند ہو جاتے تھے تو ہم بھی وہیں کھڑے ہو جاتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ن لیگ کی ہی حکومت تھی جس نے مسلح افواج کو کہا کہ جتنے وسائل آپ کو چاہیے ہوں گے، ہم آپکو دیں گے، اور آپ کی پشت پر کھڑے رہیں گے۔