زمبابوے سیریز کے لیے کرکٹ سٹیڈیمز کا اعلان

اکتوبر نومبر میں زمبابوے کیساتھ 3 میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز ملتان، راولپنڈی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیںگے: پی سی بی

جمعرات ستمبر 14:29

زمبابوے سیریز کے لیے کرکٹ سٹیڈیمز کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کر دی ہے کہ ملتان اور راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیمز زمبابوے کی میزبانی کریں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے ساتھ تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز اور ٹی 20 میچز ملتان اور راولپنڈی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے ۔ پی سی بی کی جانب سے یہ تصدیق زمبابوے حکومت کی جانب سے زمبابوے کے پاکستان دورے کی سرکاری تصدیق کے بعد آئی ہے۔

کرونا وبا کی وجہ سے یہ سیریز بند دروازوں کے پیچھے کھیلی جائے گی۔ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد 3 ٹی ٹونٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔زمبابوے کا سکواڈ 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا جس میں دونوں طرز کے کھیلوں کے کھلاڑی شامل ہیں، انٹرا سکواڈ وارم اپ میچز کے کھلاڑی بھی اس اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے بیان کے مطابق زمبابوے سکواڈ کے 2 کو وِڈ نائنٹین ٹیسٹ کیے جائیںگے، ایک ٹیسٹ ہرارے میں روانگی سے قبل 48 گھنٹوں کے دوران کیا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد کیا جائے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور دیگر معاون عملے کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ اپنی ٹریننگ شروع کر سکیں گے۔ وہ کھلاڑی اور عملہ جن کی رپورٹس مثبت آئیں گی، وہ ٹور کے دوران پانچ دن کے سیلف آئسولیشن میں رہیں گے، اور انھیں ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے دو منفی ٹیسٹس کے بعد اجازت دی جائے گی۔