پی ڈی ایم جلسے میں پا ک فو ج پر حملے کی مذمت نہ کرنا افسوسناک ہے، غلام سرور خان

پوری قوم فوج اور اپنے اداروں کے ساتھ ہے، پاکستان کی افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں،یہود و ہنود کا ایجنڈا ہے پاکستان میں اداروں کو اداروں سے لڑایا جائے،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی، ہماری نیت صاف ہے ، انشاء اللہ مہنگائی پر بھی قابو پالیں گے ، جعلی ڈگریوں کے باعث قومی ائیرلائنز (پی آئی ای) سے 17 پائلٹس سمیت 762 ملازمین کو نکالا گیا ہے،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 19:42

پی ڈی ایم جلسے میں پا ک فو ج پر حملے کی مذمت نہ کرنا افسوسناک ہے، غلام ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں پا ک فو ج پر حملے کی مذمت نہ کرنا افسوسناک ہے، پوری قوم فوج اور اپنے اداروں کے ساتھ ہے، پاکستان کی افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں،یہود و ہنود کا ایجنڈا ہے پاکستان میں اداروں کو اداروں سے لڑایا جائے،ہم نواز شریف کو پاکستان کا دشمن تصور کریںگے،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی، ہماری نیت صاف ہے ، انشاء اللہ مہنگائی پر بھی قابو پالیں گے،جعلی ڈگریوں کے باعث قومی ائیرلائنز (پی ا?ئی ای) سے 17 پائلٹس سمیت 762 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز پر گزشتہ ورز کے واقعے پر پوری قوم اوراپنی پارٹی کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنہوں نے یہ ظلم کیاان کاکوئی مذہب ہی نہیں ہے،ان پر لعنت بھیجتا ہوں اور اس واقعے پر پر زور مذمت بھی کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ورز گیارہ جماعتوں نے ایک جلسہ کیا جس میں ملک کے ادارو ں کے خلاف باتیں ہوئیں،ان گیارہ جماعتوں اوران ملک دشمن عناصر میں کوئی فرق نہیں،گیارہ بے غیرتوں نے ٹارگٹڈ اداروں پر حملہ کیا،ان کا اور ملک دشمن عناصر کا ایک ہی ایجنڈا ہے،ان کاپاکستان اور پاکستانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوںنے کہاکہ انکو شرم آنی چاہئے کہ پاکستان کا کھا کر پاکستان کی افواج کے خلاف باتیں کرتے ہیں،یہ اپنے مقصد میں ناکام ہونگے۔انہوںنے کہاکہ جلسہ کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے مگر اپنی کرپشن بچانے کے لئے عوام کو گمراہ نہ کریں،قومی سلامتی کے اداروں کا للکار رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بیماری آدمی کی سوچ بھی بیمار ہے اس لئے پاکستانی اداروں کے خلاف باتیں کررہے ہیں،جتنے مرضی جلسے کر لو عوام گمراہ نہیں ہونگے،ہمارے جلسوں سے عوام کو شعور ملا،ان کے جلسے سے سوائے انتشار کے کچھ نہیں۔

انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کو پرائیویٹائز نہیں کیا جارہا اور نہ ہی کوء اس کا ادارہ بیچا جا رہا ہے،یہ صرف پروپیگنڈا ہے،ہم اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم پر صرف ایک ہے بوجھ ہے کہ قوم کو ضروریات زندگی وافر مقدار میں مہیا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشااللہ جلد مہنگائی کے جن پر قابو پا لیں گے،اس سلسلے میں ہماری نیت صاف ہے۔

انہوںنے کہاکہ کرپشن ایک ناسور ہے ،نواز شریف اور آصف زرداری ملک کیلئے کینسر کا ایک پھوڑا ہیں،اس کینسر سے ملک کوصاف کرنا ہے۔ملک کو بچانا ہے،اس سال نئی پالیسیاں لا رہے ہیں جس سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔انہوںنے کہاکہ چینی کے مافیا کو بھی قابو پانے کی کوشش کی جارہے ہے،سترہ پائلٹ جعلی ڈگریوں پر نوکریوں سے فارغ کئے گئے۔انہوںنے کہاکہ جعلی لائسنسگ کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد 262 پائلٹس کو معطل کیا گیا،بیاسی ان میں سے جعلی پائے گئے انہیں شوکاز نوٹس دیئے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ یمن عراق لیبیا شام کا حال دیکھی یہ وہی بنانا چاہتے ہیں،یہ خون عوام کا چوستے ہیں اس کی مذمت کرتا ہوں یہی ففتھ وار ہے،پاکستان میں اداروں کو اداروں کیخلاف لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ محب وطن پاکستانی اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،ہماری خامیوں کی نشاندہی کرنا انکا حق ہے مگر ہمارے اداروں پر بات کرنا انکی مذمت کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ یہود و ہنود کے ساتھیوں پر ایک بار نہیں ہزار بار لعنت،میاں نواز شریف کے چاہنے والے بھی ہم میں سے ہیں کچھ نے انہیں قائد اعظم بھی کہا،میرے خیال میں وہ الطاف حسین سمجھ رہے ہیں خود کو،اگر انہوں نے ملک کو لوٹا تو انکا احتساب ہونا چاہیے انہوں نے شیخ مجیب الرحمن اور الطاف حسین والی لائن ٹو کر دی،اب ہم نواز شریف کو پاکستان کا دشمن تصور کریںگے۔

انہوںنے کہاکہ وہ علاج کیلئے باہر گئے قانونی طور پر ہم تمام تر حربے استعمال کرینگے کہ انہیں پاکستان واپس لائیں،انکو سزا بھگتنا ہو گی ،آپس لایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ائی اے کی نجکاری نہیں کی جارہی نہ ہی کسی اثاثے کوبیچا جارہے ،ہم پی آئی اے کو آپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ہم اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ہم مہنگائی پر قابو نہیں پا سکے یہی چیلنج ہے نواز شریف سے کوئی خطرہ نہیں،ہمارے سر پر بوجھ وہ ہے جو ہمار ی کمٹمنٹ تھی۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی ہمارے ایجنڈے میں سوچا جا رہو ہے کہ کس طرح مہنگائی کے جن پر قابو پایا جائے،اللہ تحریک انصاف کی حکومت کو کرپشن سے دور رکھے،یہ ن لیگ پیپلز پارٹی کرپشن کا پھوڑا ہے جو جڑیں پکڑ چکا۔ انہوںنے کہاکہ چینی کا پنجاب سے سندھ پہنچایا جانا کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی،وہ بھی چوروں سے ملے ہوئے ہیں آٹے پر سب کا حق ہے مگر باہر نہیں جانا چاہیے،اس معاملے پر حکومت پریشان ہے۔

انہوںنے کہاکہ گندم کاشت کا ایریا بھی بڑھے گا ،آنے والے سال ہمیں گندم لینی نہیں پڑے گی،ساری توجہ مہنگائی پر مرکوز ہے ،مافیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کا نام آپ نے خوب یاد رکھا ہے،شوگر کمیشن پر کسی کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،عمران خان نے کہا تھا کہ 2020 خوشخبری کا سال تھا مگر کورونا سے متاثر ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے جلسے میں کسی نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیااور یہ اپوزیشن کی جماعتوں کے سارے چلے ہوئے کارتوس ہیں ان سے نہیں ڈرتے۔