کورونا سے مزید 14 جاں بحق ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ، این سی او سی

Sajid Ali ساجد علی منگل 20 اکتوبر 2020 10:41

کورونا سے مزید 14 جاں بحق  ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء) کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، عالمی وباء سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی و سی) کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے ساتھ ہی ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 تک پہنچ چکی ہے ، جہاں اس وقت پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں ، جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 298 ، صوبہ سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 195، صوبہ بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں جاں بحق ہونے والی کی تعداد 82 ہو گئی ہے ، مزید یہ کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوچکی ہے ، صوبہ پنجاب مجموعی طور پر ایک لاکھ ایک ہزار 760، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 38 ہزار 708، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سوشل پروٹیکشین ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ، اس حوالے سے ثانیہ نشتر نے بتایا کہ "میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور اب سے میں خود کو قرنطینہ کر رہی ہوں ، مجھے ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں ، اس لیے اب سے میں گھر سے بیٹھ کر اپنے فرائض سر انجام دوں گی۔