
عوام کو مہنگائی کی وجہ سے تکلیف مجھے سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے،
عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوتاہی برداشت نہیں کرونگا‘ وزیر اعظم ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے،اشیا ء کی وافر مقدار میں فراہمی اور منظور شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے زر مبادلہ حاصل ہوگا ، وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے، منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے ہر رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے، تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں ، مکمل شفافیت سے کام پورا کیا جائے، اپنی زیر صدارت اجلاسوں میںگفتگو
منگل 20 اکتوبر 2020 23:17

(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزرا ء شبلی فراز، سید فخر امام، مشیر شہزاد اکبر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیراعلی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو پنجاب، چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ و ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر، چیئرمین راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی،صدر بینک آف پنجاب، نائب چیئرمین لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، کمشنر لاہور ،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پولیس، صوبائی وزارتوں بشمول زراعت، صنعت، اطلاعات، خزانہ، بلدیات، خوراک کے سیکرٹریز ، کین کمشنر، ڈائریکٹر فوڈاور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیر اعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سہولت بازار قائم کیے جارہے ہیں جن میں کم قیمت پر اشیا ء فراہم کی جائیں گی،فورکاسٹنگ سیل اشیا ء کی طلب کو مسلسل مرتب کرتا ہے،اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی مانیٹرنگ سیکرٹریز اورضلعی انتظامیہ کرے گی جن کی معاونت ٹائیگر فورس بھی کرے گی۔چیف سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ صوبہ میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر سید فخر امام نے بتایا کہ پنجاب کی آبادی کو ملحوظ خاطر رکھ کر گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔درآمد شدہ گندم میں سے پنجاب کو اب تک 57,000 ٹن مل چکی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ گندم اور اشیا ئے ضروریہ کی خریداری کو منصوبہ بندی کے تحت یقینی بنایا جائے تاکہ کمی اور مہنگائی کی صورتحال پیدا نہ ہو، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور کاشت کاروں کو پیداوار بڑھانے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کی وجہ سے تکلیف مجھے سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے ،ہمارے ملک کو خدا تعالی نے ہر قسم کے وسائل سے نوازا ہے،ان وسائل کا فلاح عامہ کے لیے استعمال حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،عوام کو اشیا ئے ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی اور منظور شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم عمران نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے اہم ہے،اس کی وجہ سے زر مبادلہ حاصل ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے،اس ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے ، تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور مکمل شفافیت سے کام پورا کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: یو این کی طرف سے گیارہ ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری
-
قدرتی آفات سے بڑھتی مہاجرت موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، آئی او ایم
-
غریب ممالک پر قرضوں کا بوجھ انکٹاڈ کے سولہویں اجلاس کا اہم موضوع
-
جنوبی سوڈان: سیاسی انتشار اور بدعنوانی تشدد میں اضافے کا سبب
-
صدرٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایک بار پھر پسندیدہ شخصیت قرار دےدیا
-
صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، نوبیل انعام دینے کیلئے ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
شہبازشریف،ٹرمپ ملاقات،گرمجوشی سے مصافحہ ، خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.