پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘عمران بشیر اعوان

بدھ 21 اکتوبر 2020 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) رحیم یار خان کے معروف سماجی کارکن و صحافی عمران بشیر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہیں۔کشمیر کے بغیر تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سفارتی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ملک بھر کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مظفرآباد کید وران تحریک تحفظ حقوق کے صدر محمد عمر اعوان کی جانب سے گڑھی دوپٹہ میں اپنے اعزاز میں دیئے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گڑھی دوپٹہ پہنچنے پر عمران بشیر اور انکے ہمراہ تشریف لانے والے مہمانان وحید اعوان کا پر خلوص استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سماجی رہنماء ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی،سینئر صحافی محمد شبیر اعوان معروف سماجی کارکنان رضوان رفیق،آفتاب اعوان،شاہجان اعوان خورشید احمد اعوان،انجینئر ذوالفقار اعوان بھی موجود تھے۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹ ضلع مظفرآباد کے صدر محمد شبیر اعوان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا محور ومرکز ہے۔08اکتوبر 2005کے زلزلہ ہو 1992کا سیلاب پاکستانی عوام نے کشمیری عوام کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے جو خدمات سرانجام دیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔