سردار ایاز صادق کے بیان پر دل بہت رنجیدہ اور دکھی ہوا ،ایاز صادق جیسے ذمہ دار آدمی کو ایسا بیانیہ نہیں دینا چاہیے تھا: جلیل شرقپوری
نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں ،شہباز شریف یا جو بھی بہتر ہے اس کو آگے لایا : مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی پریس کانفرنس
جمعرات 29 اکتوبر 2020 23:13
(جاری ہے)
یہ وہ مسلم لیگ ہے جس نے پاکستان بنایا اور بعد ازاں ترقی پر لے کر گئی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب کو بھی علاج کی ضرورت ہے۔
آل پارٹیز کانفرنس اور کوئٹہ جلسے میں میاں صاحب کا جو بیان آیا وہ مسلم لیگ اور پاکستان کے حق میں نہیںتھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کے الزامات سچ یا جھوٹے ہو سکتے ہیں، عدالتوں سے فیصلے غلط بھی ہو جاتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ملک کے اداروں کے خلاف بولنا شروع کردیں۔ نواز شریف بتائیں کہ کیا آپ نے ہی ہر دفعہ وزیراعظم بننا ہے ، نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں ،ان کا علاج کروایا جائے اس لیے شہباز شریف یا جو بھی ان سے بہتر ہے اس کو آگے لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق نے جو بیانیہ دیا وہ سراسر زیادتی ہے یہ ہرگز محب الوطنی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم عمران خان کے اندر بھی غلطیاں ہوں گی ۔ مریم نواز ہماری محترم بہن ہیں مگر جو بھی غلطی کرے اسے سزا ملنی چاہیے ۔میاں صاحب کا نعرہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو تو لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا اس کو بھی عزت دو۔وزیر اعظم عمران خان سے گزارش ہے کراچی سے خیبر تک تمام کسانوں کو مفت بیج دیں، میری سروسز حاضر ہیں،مفت آٹا دیں میں مدد کرنے کو حاضر ہیں۔ صاحب حیثیت بندہ دو سے تین فیصد آٹا مہنگا خرید سکتا ہے مگر غریب کو مفت آٹا دیں۔ میں فارمولہ بنا کر دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اردگرد کے لوگ ریاست مدینہ کے معانی نہیں سمجھتے، تمام مسالک میں سے علما ئے کرام کو پاس بلائیں اور ان سے ریاست مدینہ کا منصوبہ بنوائیں۔ یاد رہے کہ میاں جلیل احمد شرقپوری ان لیگی اراکین اسمبلی میں شامل ہیں جو گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے متعدد مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.