Live Updates

سیاسی انتقام میں پاگل سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوچھی حرکتیں اقتدار نہیں بچاسکتیں، مسلم لیگ ن

پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، کسی بھی قیمت پر بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ووٹ کی عزت، آئینی، جمہوری اور معاشی حقوق کیلئے تاریخی کردارادا کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا اعلامیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 31 اکتوبر 2020 21:29

سیاسی انتقام میں پاگل سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوچھی حرکتیں اقتدار نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام میں پاگل سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوچھی حرکتیں اقتدار نہیں بچاسکتیں،، پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، پہلے سے بھی زیادہ سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے، ووٹ چوری کیخلاف، آئینی، قانونی، جمہوری اور معاشی حقوق کیلئے تاریخی کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آج اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، مریم نواز، رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر ودیگر رہنماء بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملک میں بےروزگاری، معیشت ، خارجہ پالیسی کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم اور پارٹی کے پلیٹ فارم سے ووٹ چوری کےخلاف اور عوام کے آئینی، قانونی، جمہوری اور معاشی حقوق کے لئے تاریخی کردار ادا کررہی ہے اور مستقبل میں اس سے بھی زیادہ قوت سے اپنا کردار ادا کرے گی اور فسطائیت اور سیاسی انتقام میں پاگل سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوچھی اور خلاف قانون حرکتیں ان کا ڈولتا اقتدار بچا نہیں سکتیں۔

اجلاس نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی آئین، قانون، جمہوریت، پارٹی نظریہ کے لئے قربانیوں اور سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس نے پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکو جیل میں قانونی سہولیات نہ دینے کی وزیراعظم عمران خان کی آئی جی جیل خانہ جات کو دھمکی کی شدید مذمت کی اور قرار دیا کہ فسطائیت اور سیاسی انتقام میں پاگل سلیکٹڈ وزیراعظم کی اوچھی اور خلاف قانون حرکتیں ان کا ڈولتا اقتدار بچا نہیں سکتیں۔

اجلاس نے شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی آئین، قانون، جمہوریت، پارٹی نظریہ کے لئے قربانیوں اور سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے جذبے کو بھی سراہا کہ وہ قائد محمد نوازشریف کی قیادت میں پورے عزم اور جرات سے میدان عمل میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ اجلاس میں پارٹی کے مستقبل کے پروگراموں، سیاسی سرگرمیوں اور سیاسی جدوجہد کے حوالے سے بھی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  کسی بھی قیمت پراپنے بنیادی نصب العین سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ ہتھکنڈے عوام کی توجہ منہگائی اور حکومتی کرپشن کوچھپانے کی ناکام کوشش ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے کارکنان کو متحرک اور فعال کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات