
کورونا کی دوسری لہرجون کی طرح شدت اختیار کررہی ہے، ڈاکٹرثاقب انصاری
کراچی میں مریضوں کیلئے آئی سی یو میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جون والا ماحول پھر پیدا ہورہا ہے، بیماری نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔ ماہر امراض خون کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 21 نومبر 2020
22:22

(جاری ہے)
ماہر وبائی امراض ڈاکٹر جواد اصغر نے کہا کہ پاکستان میں26 فروری میں پہلا کیس رپورٹ ہوا، گرمی کے موسم میں کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں اتنی تباہی نہیں آئی جتنی سرد ممالک میں پھیلی، اب کورونا سردی کے موسم میں زیادہ پھیل رہا ہے، کورونا کی دوسری لہر چار ہفتے قبل شروع ہوچکی ہے، اب ہمیں معلوم ہے ، وائرس سردی میں زیادہ پھیلتا ہے، ہماری عادت ہوتی ہے کہ کھڑکیاں دروازے بند کرکے بیٹھ جاتے ہیں جس سے وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 42 ہزار 752 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے پنجاب میں 16275، سنددھ میں 12975، خیبر پختونخوا میں 4615 ، اسلام آباد میں 7052 ، بلوچستان 664، گلگت بلتستان 302 ، آزاد جموں کشمیر میں 896 ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 843 نئے کیسز سامنے آئے، اس طرح ایک دن میں کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.6 فیصد رہی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جو 4 ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ ہے، 17 جولائی کو ایک روز میں 49 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ملک بھر میں اس وبا سے 7603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہے جن میں سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ادارہ شماریات کا چینی سستی ہو جانے کا دعوٰی
-
بارش نے پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا پول کھول دیا
-
مون سون کے ایک اور انتہائی شدت والے سپیل کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان نے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش کردی ہے
-
طوالت پکڑتی یوکرین جنگ میں جرائم کی بدلتی شکل پر رپورٹ
-
سوڈان خانہ جنگی: امدادی کٹوتیاں پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافے کا سبب
-
شام: فرقہ وارانہ فسادات میں سیکڑوں ہلاک، ہزاروں زخمی
-
سینیٹ الیکشن میں ایسا نظام لانا ہوگا جس سے خریدوفروخت کا بازار بند ہوسکے
-
ملکی معیشت کیلئے بڑی خبر،14سال بعد پاکستان کا مالی سال کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس ہوگیا
-
ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف
-
جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور شوگرمافیا کیخلاف ملک گیراحتجاج
-
پنجاب مہنگائی کے بے قابو طوفان کی زد میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.