
میرے منتخب ہونے کے دو ماہ بعد سے تحریک عدم اعتماد لانے کی بات سن رہا ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان
اپوزیشن اگر عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو بسم اللہ صوبائی حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ قائم اور مضبوط ہے اپوزیشن پہلے آپسی اختلافات ختم کرے ،جام کمال خان
جمعہ 27 نومبر 2020 21:06

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ اسکواش لیگ تیسری بار منعقد کرنا صوبے اور پاکستان کی کامیابی ہے ہم کوئٹہ اور بلوچستان کو پرکشش بنا کر یہاں کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میںامریکہ، مصر، اسکالینڈ سے چار بین القوامی پلیئر حصہ لے رہے ہیں جن میں سے عالمی نمبر تین کھلاڑی بھی شامل ہے،لیگ میں ملکی سطح کے 32کھلاڑی بھی حصہ لیں گے لیگ کے میچز گلا س کورٹ میں کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40سال سکواش میں عالمی سطح پر حکومت کی ہے ہم چاہتے ہیں اسکواش کے کھیل کو ایک بار پھر سے ملک میں اٹھایا جائے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں 33اسپورٹس کمپلکس کی تعمیر کا آغاز دسمبر میں کردیا جائیگا جن کی تکمیل کے بعد چمن ، گوادر، سنجاوی ،تربت سمیت کہیں بھی قومی سطح کے مقابلے کروائے جاسکیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 10سال بعد کوئٹہ میں فٹبال کا ٹورنامنٹ کروایا گوادر میں بہترین کرکٹ اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ میرے حلف لینے کے بعد دو ماہ بعد سے تحریک عدم اعتماد کی باتیں ہورہی ہیں تحریک عدم اعتماد لانا سیاست کاحصہ اور اپوزیشن کا حق ہے حکومتی اتحادی جماعتیں پی ٹی آئی، اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، بی این پی(عوامی) ،جمہوری وطن پارٹی متحد ہیں اور ملکر کر حکومت چلا رہی ہیں اپوزیشن اگر تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو بسم اللہ لیکن پہلے وہ اپنے آپسی اختلافات ختم کریں اور جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ارکان سے پتہ کریں کہ وہ اپنی جماعتوں کے ساتھ ہیں یا نہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے گزشتہ 15سالوں میں سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کے بعد صوبے میں امن قائم ہوا خضدار جیسا شہر جو سرے شام بند ہو جاتا تھا آج وہاں لیویز کی پریڈ ہوئی جسے دیکھ کر ایسامحسوس ہوا کہ پاک فوج یا پولیس کے کسی اعلیٰ دستے کی پریڈ ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے چیئر مین آغا عمر احمد زئی نے کہا کہ اسکواش لیگ پی ایس اے کے تحت ہورہی ہے جس سے اسکی اہمیت کئی گنا بڑگئی ہے لیگ میں بلوچستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ملکی سطح سے 16مرد اور 16خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لئے قوانین میں نرمی بھی کروائی گئی تاکہ انہیں مواقع میسر آسکیں آغا عمراحمدزئی نے کہاکہ ڈیڑھ کروڑ کی رقم محکمہ کھیل کو دی گئی ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں اسے خرچ کر سکے لیگ کا مقصد پاکستان میں ایک بار پھر اسکواش کو زندہ کرنا اور ملک کومثبت پہلو اجاگر کرنا ہے ۔اس موقع پر مصر، امریکہ، اسکواٹ لینڈ سے آئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور بلخصوص کوئٹہ آکر کر خوشی محسوس کر رہے ہیں پاکستان اسکواش کا گھر ہے یہاں آکر کھیلنا اعزازکی بات ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.