ہمارا مذہب امن کا درس دیتا ہے ، ڈنڈا کی بات کر نے والے مولانا فضل الرحمن اپنے نام کیساتھ مولانا نہ لگائیں،وزیر اطلاعات
عام حالات ہوتے تو ہمارا جلسے رووکنے ناجائز ہوتا ہے ، عوام کا تحفظ حکومت کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ،اگر یہ جلسے کی کال لندن میں دیتے تو ان کو جوتے پڑتے، سینیٹر شبلی فراز
اتوار 29 نومبر 2020 20:45
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کسی بھی مذہبی رہنما جواسلام کا ٹھیکیدار سمجھتا ہے اسے نہیں چاہیے کہ وہ اس طرح کی باتیں کرے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ عام حالات ہوتے تو ہمارا جلسے روکنے ناجائز ہوتا ،ہمیں عوام کو کورونا وائر س سے بچانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت حکومتوں میں جلسے جلوس ہوتے رہتے ہیں مگرموجودہ حالات میں حکومت کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے ، یہ اسلام آباد ہائی کور ٹ کے حکم کی بھی نفی کررہے ہیں ، حکومت نے اپنا کام کر نا ہے اور حکومت قانون کی حکمرانی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوںنے اپوزیشن کو چوروں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم غریب عوام کے جان ومال کی حفاظت کررہے ہیں ، ہمیں آنسو گیس چلانے کا کوئی شوق نہیں ہے مگر قانون بھی خاموش تماشائی کا کر دار نہیں ادا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر یہ جلسے کی کال لندن میں دیتے تو ان کو جوتے پڑتے ، وہاں کے عوام قانون کا احترام کرتے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اپوزیشن کی جماعت ہے ، ان حالات میں جلسہ کوئی بھی کرے وہ غلط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے اراکین ذہنی طورپر مفلوج ہو چکے ہیں ، یہ اپنی کرپشن اور ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہورہے ہیں ،ملتان میں چور کوتوال کو ڈانٹ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اٹھ رہی ہے ،وزیر اعظم کی کامیاب پالیسی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہےمزید قومی خبریں
-
لاہور،خیابان امین میں خوفناک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
-
پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت و سپلائی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،پولیس
-
سیالکوٹ، دوست کے قتل میں ملوث 4 سال سے روپوش اشتہاری مجرم گرفتار
-
نئے صوبے عوام کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتے‘ گورنر پنجاب
-
وفاقی وزیراحد چیمہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبے کے ڈیزائن کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ
-
کچلاک ،شوہر نے چاقو اور خنجر کے وار کرکے 15 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
-
پشاور، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کی اپیل خارج
-
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سہولیات میں بہتری پراہم پیش رفت
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرا کر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
-
توقع ہے 27 ستمبر کے مارچ میں جے یو آئی اور جوائنٹ اپوزیشن شامل ہونگے، بیرسٹر گوہر
-
گورنر کے پی نے پمز ہسپتال نرسری آتشزدگی میں نومولود کو بچانیوالی نرس کو کیش اور خصوصی شیلڈ سے نوازا.
-
زچگی مرکز بند کرنے کا حکم برقرار، 2 لاکھ جرمانے کیخلاف درخواست خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.