
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازلاہور سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے ملتان روانہ ہوئیں
پیر 30 نومبر 2020 21:43

(جاری ہے)
مریم نواز کا قافلہ براستہ لاہور ملتان موٹروے روانہ ہوا جبکہ روانگی سے قبل مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی دادی بیگم شمیم اختر کی وفات کے باعث شاید مزید دو روز گھر سے نہ نکلتی کیونکہ گھر میں تعزیت کرنے والوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن وہ ملتان میں قوم کے دکھ میں شریک ہونے جا رہی ہیں۔
ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے انعقاد کے باعث جس طرح حکمرانوں نے اپوزیشن کے نہتے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا انہیں گھروں سے اٹھایا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ عوام سے گزارش کروں گی کہ اس حکومت کی نالائقی کیخلاف جدوجہد تو کرنا ہی پڑے گی ،ہم اس جدوجہد میں سب سے آگے ہیں ،آصفہ بھٹو بھی ملتان کیلئے نکلی ہیں،ملک پر مشکل آئی ہے تو بیٹیاں بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں ،اس حکومت کو اپنا گھر جانا نظر آ رہا ہے ،اب اس حکومت کے آخری چند دن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ کے لئے ایک پالیسی ہونی چاہیے تو میڈیکل کے طلبہ کے لئے بھی وہی پالیسی ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ پولیس والے بھی اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ،ملک میں کہیں کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ،حکومت اور جماعت اسلامی کے جلسے ہو رہے ہیں تو کورونا نہیں پھیل رہا کیا ،سارے ایس او پیز پی ڈی ایم کے لئے ہیں ،کوویڈ 19 تو چلا ہی جائے گا، کوویڈ 18 کو نکالنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امپائر کی انگلی پر آنے والے کو جمہوریت والی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا ،گرفتاریوں کے خوف سے دیواریں پھلانگنے والی نہیں، بغیر کسی گناہ کے کئی بار جیل کاٹ چکی ہوں، تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ،مجھے گرفتار کیا بھی گیا تو کوئی ایشو نہیں۔ انہوںنے کہا کہ حساس ادارے ٹیلیفون ٹیپ کرتے ہیںیہ میرے لئے کوئی خبر نہیں ، ان کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کریں ،آپ کا ماتحت ادارہ آپ کا فون ٹیپ کرتا ہے لیکن آپ کے اندر اتنی غیرت نہیں کہ آپ انہیں کہیں کہ یہ اس ادارے کا کام نہیں ہے،جو سلیکٹرز کے ساتھ آیا ہو اس کی بات کوئی نہیں سنتا،عمران خان جوتے پالش کرنے میں آگے نکل گئے ہیں،عمران خان اپنی نوکری بچانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ حکمرانوں کا شروع کیا گیا ظلم آج بھی جاری ہے۔ ملتان کے راستے میں گرفتاریاں کنٹینرز کی موجودگی اور ناکے موجودہ حکومت کے خوف کی علامت ہے ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود جلسہ ضرور ہوگا ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے جلسے سے کیا کرونا نہیں پھیلتے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.