وزیراعظم اور ان کی والدہ پر طنز، وفاقی وزیر کی مریم نواز کو دھمکی
اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی مجبور ہونگے اس کے گھٹیا کچھے چٹھے کھولنے کے لئے جس سے یہ خود اور اس کا باپ خودکشی کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے جس سیاست کے ہم خلاف ہیں: فیصل واوڈا
محمد علی پیر 30 نومبر 2020 19:57
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر اس چور کی بیٹی چورنی مریم نواز نے اپنی گھٹیا زبان وزیراعظم کی والدہ یا کسی اور کی والدہ کے لئے بند نہ کی تو ہم بھی مجبور ہونگے اس کے گھٹیا کچھے چٹھے کھولنے کے لئے جس سے یہ خود اور اس کا باپ خودکشی کرنے کے قابل بھی نہیں رہیں گے جس سیاست کے ہم خلاف ہیں۔ اس سے قبل ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے نواز شریف کے والدہ کے جنازے میں شرکت نہ کرنے کے معاملے پر جوابی وار کرتے ہوئے وزیراعظم پر طنز کر ڈالا۔
(جاری ہے)
مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نہیں ہیں جو مرتی ہوئی ماں کے پاس نہ آتے۔ ایک وزیر نے کہا کہ انہوں نے اپنی ماں کی میت کو پارسل کردیا ہے۔
میں ان کو کہتی ہوں کہ نوازشریف جیسا بیٹا پورے پاکستان سے ڈھونڈ کرلاکر دکھاؤ، آخری وقت تھا تو میری دادی ان کی گود میں تھی، وہ دعائیں دیتی جان دے دی، لیکن وہ کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے کہ وہ ماں کے پاس نہ پہنچ سکا؟ آپ سب جانتے ہو،نوازشریف پر آج پھر مشکل وقت ہے، شریف فیملی پر ایک اور قیامت ٹوٹی ہے، نوازشریف اور شہبازشریف کی ماں اللہ کو پیاری ہوگئی۔ لیکن نوازشریف نے ٹیلی فون پر کہا کہ اپنے دکھوں کو گھر پر چھوڑ کرجانا، ہمارا دکھ چھوٹا، عوام کے دکھ بڑے ہیں۔نوازشریف نے مجھے کہا کہ ملتان کے عوام کے پاس جاکر اپنے دکھوں کا ذکر مت کرنا، کیونکہ تکلیف میں ہم ہیں اس سے زیادہ عوام تکلیف میں ہیں۔ عوام پر روز دکھوں اور غموں کے پہاڑ ٹوٹتے ہیں، ہم جانتے ہیں، کاروبار کو تالا لگ گیا، روٹی 30کی ، چولہے ٹھنڈے ہونے اور ادویات ، بجلی گیس کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوجانے کا غم ہے۔ دوباتیں کروں گی ،اللہ کی قسم کھا کر کہتی ہوں،ان کا میرے غموں سے کوئی تعلق نہیں، کہتے ہیں دشمن بھی ظرف والا ہونا چاہیے، لیکن ہمیں دشمن بھی کم ظرف ملا، میری دادی کا انتقال ہوا تو میں پشاور جلسے میں تھی، لیکن مجھے اڑھائی گھنٹے گزر گئے، مجھے جان بوجھ کر اطلاع نہیں دی گئی، جبکہ ان کو پتا تھا کہ انٹرنیٹ سروس بند ہے، میرے بھائی اور میرے بچے مجھے پاگلوں کی طرح فون کرتے رہے، جب میری ماں بسترمرگ پر تھیں، تو یہ پی ٹی آئی والے آئی سی یو کا دروازہ توڑ کر گھس گئے اور تصاویر بنائیں۔مزید اہم خبریں
-
اکتوبر 7 برسی: گوتیرش کا یرغمالیوں کی رہائی اور امن کوششوں کا مطالبہ
-
وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کا مبینہ اغوا، خیبرپختونخواہ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
-
پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی
-
یوسف رضا گیلانی کا آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت پاک فوج کے متعدد اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار
-
علی امین گنڈا پور فیڈریشن کے خلاف سرکاری اسلحہ استعمال کرتے ہیں، عطا تارڑ
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنزکی ملاقات
-
صدرمملکت کا اسپن وام ، شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
-
جومرضی کرلیں اسلام آباد میں ان کے حملے کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے:خواجہ آصف
-
بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی ہے، عظمی بخاری
-
بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری
-
پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل بروز اتوار ہونیوالے جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہراہ فیصل پر منعقدہ جلسے میں شرکت کی ہدایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.