
لاہور جلسے کے بعداگلا پڑائو اسلام آبادہوگا،حکومت عوام کے سمندر کے سامنے جھاگ کی طرح بہہ جائیگی‘ احسن اقبال
پی ڈی ایم کی تحریک سیاسی نہیںبلکہ قو می اورپاکستان بچانے کی تحریک بن چکی ہے ،نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو کشکول پالیسی میںتبدیل کردیاگیا ،گداگری کی بدولت آج ہمارے قریب دوست ممالک ہم سے دور ہو گئے
بدھ 2 دسمبر 2020 23:44

(جاری ہے)
اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ، مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثنااللہ ،مریم اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں 13دسمبر کولاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں،حکومت کی ممکنہ رکاوٹوں سمیت آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں 13دسمبر کے جلسے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی او ر جلسے کے انتظامی معاملات پر غور کیا گیا ۔پی ڈی ایم کی تحریک اب سیاسی نہیں بلکہ قومی اور پاکستان بچانے کی تحریک بن گئی ہے ،13دسمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا ہے خارجہ پالیسی کو کشکول پالیسی بن گئی،گداگری کی وجہ سے پاکستان کے قریب ترین دوست پیچھے ہٹ گئے ہیں،پاکستان کوبچانے کے لئے اس حکومت کا جانا ضروری ہے ،یہ اناڑی ،نالائق اور ناتجربہ کار حکومت ہے، اس حکومت کو مزید برداشت کرنا ملک کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آدھی حکومت ملتان میں کارکنوںکو روکنے اور آدھی حکومت رکاوٹیںنہ ڈالنے کے حق میں تھی،جو حکومت ایک جلسے کے لئے منصوبہ بندی نہ کر سکے وہ ملک کی معیشت ،دفاعی اورخارجہ چیلنجز کے لئے کیا پالیسیاں بنائے گی ۔انہوں نے کہا کہ13دسمبر کے بعد ہمارا اگلا پڑائو اسلام آباد ہو گا،پورے ملک سے عوام اسلام آباد اکٹھے ہوں گے تو یہ حکومت جھاگ کی طرح بہ جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ اگر ملتان کی طرح لاہور میں پکڑ دھکڑ کی گئی تو پورا لاہور جلسہ گاہ بن جائے گا ۔وکلا، اقلیتیں،طالبعلم ،مزدور حتیٰ کہ ہر طبقے سے لوگ جلسے میں شامل۔ہوں گے ،نواز شریف لاہور جلسے سے خطاب کریں گے ۔اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ عمران خان سے نجات حاصل کرنے کے لئے ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
امریکی اہلکار کا پاکستان کو افغان طالبان سے بات چیت کا مشورہ
-
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی
-
وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں انگریزی چینل ’’پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل ‘‘ کا افتتاح
-
عمان کی سمندری حدود میں پاکستانی ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ؛ 23 افراد ڈوب گئے
-
بلوچستان میں پولیس اور لیویز پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، متعدد زخمی
-
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.