پی ایس ایل2021 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل

․400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن کیلئے دستیابی ظاہر کی ،کھلاڑیوں میں فرنچائز ز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ پر خوش ہوں، کوشش کررہے ہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت مل جائے‘چیئرمین پی سی بی احسان مانی پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے ڈرافٹ اچھا ثابت ہوگا‘چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا تقریب سے خطاب

اتوار 10 جنوری 2021 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کیلئے ڈرافٹنگ گذشتہ روز پی سی بی ہیڈ کواٹر قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ٹیموں نے پلاٹینیم، ڈائمنڈ، گولڈ ، سلور اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ 400 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کی اور ان دستیاب کھلاڑیوں میں فرنچائز ز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

20 فروری کو شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں افغانستان کے محمد نبی کا انتخاب کرلیا، ڈائمنڈ کیٹیگری میں ڈین کرسچن کو منتخب کرلیا، کراچی کنگز کی پلاٹینیم کیٹیگری میں بابر اعظم، محمد عامر اور کولن انگرام شامل ہیں جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عماد وسیم، محمد نبی اور ڈین کرسچن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز نے سلور کیٹیگری میں جو کلارک ، محمد الیاس اور آل رانڈر دانش عزیز ، ذیشان ملک کو منتخب کرلیاجبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں آل رانڈر قاسم اکرم کا انتخاب کرلیا۔سپلیمنٹری رانڈ میں کراچی کنگز نے افغانستان کے نور احمد کو منتخب کرلیا۔لاہور قلندرز نے پلانٹینم کیٹیگری میں محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان کا انتخاب کیا ہے۔

محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین جبکہ راشد خان پک کیا ۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں فخر زمان، ڈیوڈ ویزے اور حارث رؤف، گولڈ کیٹیگری میں بین ڈنک، دلبرحسین اور سمت پٹیل، سلور کیٹیگری میں سہیل اختر، سلمان علی آغا، ٹام ایبلے، ذیشان اشرف اور محمد فیضان، ایمرجنگ کیٹیگری میں معاز خان اور زیدعالم ، سپلیمنٹری کیٹگری میں جو ڈینلی اور احمد دانیال کا انتخاب کیا۔

پشاور زلمی نے پلاٹیم کیٹگری میں جنوبی افریقہ کے مشہور بیٹسمین ڈیوڈ ملر،ڈائمنڈ کیٹگری میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمن اور شیرفین رودرفورڈ، گولڈ کیٹگری میں آل راؤنڈر عماد بٹ، سلور کیٹگری میں عمید آصف، ثاقب محمود، امام الحق، عمران رندھاوا اور فاسٹ باؤلر محمد عرفان جونیئر ، ایمرجنگ کیٹگری میں ابرار احمد اور محمد عمران، سپلیمنٹری کیٹگری میں روی بوپارا اور عامر خان کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے پلانٹینم کیٹیگری میں آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان، الیکش ہیلز اور حسن علی جنہیں وائلڈ کارڈ میں پک کیا۔حسن علی کو پشاور زلمی نے ریلیز کر دیا تھا۔ اور اس بار انہیں پلاٹینیم کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری پر ڈراپ بھی کیا تھا لیکن اسلام آباد نے انہیں وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کولن منرو، فہیم اشرف اور لیوز گریگوری، گولڈ کیٹیگری میں حسین طلعت، آصف علی اور فل سالٹ،سلور کیٹیگری میں موسی خان، ظفر گوہر، روحیل نذیر، رائسے ٹوپلے اور افتخار احمد، ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد وسیم جونئیر اور احمد صفی عبداللہ ، سپلیمنٹری کیٹگری میں چارلس جورڈن اور عاکف جاوید کا انتخاب کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں جارح مزاج بلے باز کرس گیل ، پلاٹینم کیٹگری میں ٹام بینٹم، گولڈ یٹگری میں عثمان شنواری، سلور کیٹگری میں کیمرون ڈیلپورٹ، افغانستان کے اسپنر قیس احمد، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالناصر،ایمرجنگ کیٹگری میں صائم ایوب اور آرش علی خان اور سپلیمنٹری کیٹگری میں ڈیل اسٹین اور عثمان خان کا انتخاب کیا ۔

ملتان سلطانز نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان، پلاٹینم کیٹگری میں آسٹریلیا کے کرس لین ، سلور کیٹگری میں سہیل خان ،صہیب مقصود، صہیب اللہ ، ایمرجنگ کیٹگری میں شاہ نواز دھنی اور محمد عمر ، سپلیمنٹری کیٹگری میں عمران خان جونیئر اور کارلوس بریتھویٹ کا انتخاب کیا ۔پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ پر بے حد خوش ہوں، کوشش کررہے ہیں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت مل جائے،400 غیرملکی کھلاڑی لیگ میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کو سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امید ہے ڈرافٹ اچھا ثابت ہوگا۔