Live Updates

کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،آزادی کے حصول تک جہد و جہد جاری رہے گی،سردار قاضی محمد اسرائیل

آزادکشمیر کو صوبہ بنانے کی افواہیں پھیلا کر سیاسی مفادات کیلئے عوام کو جذباتی کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، رہنماء پی ٹی آئی

پیر 11 جنوری 2021 18:43

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آزادی کے حصول تک جہد و جہد جاری رہے گی۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قاضی محمد اسرائیل نے شہداء کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ریاست جموں وکشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس کو کشمیریوں نے کبھی بھی ایک لمحے کے لئے تسلیم نہیں کیا ہے۔

ہندوستان کی انتہاپسند مودی حکومت نے ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے آزادی کی راہ ہموار کر دی ہے ہندوستان بہت جلد اندرونی خلفشار کا شکار ہو کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا۔ بھارتی فوج ایل او سی پر بلا اشتعال شہری آبادیوں پر گولہ باری کر کے جنگی جرائم کر رہی ہے اقوام متحدہ کو مبینہ بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لینا چائیے ۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان بھرپور انداز میں کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے حقیقی وکیل ہونے کا حق ادا کررہے ہیں۔

۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن افواج پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔کنٹرول لائن پر بسنے والے شہری دفاعی حصار ہیں حکومت پاکستان نے ایل او سی پر بسنے والے شہریوں کو خصوصی پیکیج دے رہی ہے۔ شہداء اور زخمیوں املاک کے نقصانات کے معاوضوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی محافظ ہے آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف نے حکومت بنانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جلد آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو صوبہ بنانے کی افواہیں پھیلا کر سیاسی مفادات کے لئے عوام کو جذباتی کرکے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے حکومت پاکستان اور تحریک انصاف کشمیریوں کو زیادہ بااختیار بنانے کی پالیسی پر کاربند ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات