Live Updates

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزپر چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر آئے ہیں، سید ناصرشاہ

ایم کیو ایم سے سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بات کی وہ رابطہ کمیٹی سے بات کرکے ہمیں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے،وزیر اطلاعات سندھ پیپلز پارٹی کے وفد نے ہم سے ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ملکر انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی،عامر خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2021 19:28

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزپر چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر آئے ہیں، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد کی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی سر براہی میں آمدہوئی ۔وفد میں شرجیل میمن،مرتضی وہاب ودیگر شامل تھے۔پیپلز پارٹی کے وفد کا ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن فیصل سبزواری نے استقبال کیا۔اس موقع پر عامرخان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے ہم سے ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ملکر انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی،ہم نے انکی تجویز سن لی ہے اوراس تجویز کوآئندہ رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پیش کریں گے جو بھی رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

عامر خان نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کے دوستوں سے کہا ہے کہ گزشتہ 12سالوں سے سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور عوام میں جنم لینے والی احساس محرومی کو دور کیا جائے پی ایف سی اور دیگر معاملات کوٹھیک کیا جائے،شہری علاقوں کے نوجوانوں کو روز گار فراہم کیا جائے،شہری علاقوں کی ترقی اور بہتری کا بھی سوچاجائے۔

(جاری ہے)

ناصر حسین شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزپر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی ہدایت پر آئے ہیں ہم نے ایم کیو ایم کے دوستوں سے سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی ہے وہ اپنی رابطہ کمیٹی سے بات کرکے ہمیں اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر ایم کیو ایم ہمیں سینیٹ میں سپورٹ کرتی ہے تو ہم انکو سپورٹ کریں گے۔شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم پہلے بھی ایم کیو ایم کے مزکز آتے رہے ہیں ہمارے سیا سی اختلاف صحیح لیکن ہم ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا اتنا اچھا آج بھی ویلکم کیا اور ہمیں ظہرانہ دیا،ایم کیو ایم نے جو کراچی کے حوالے سے تحفظات پیش کئے ہیں وہ بلکل صحیح ہیں آنے والے دور میں ہم ملکر انکو دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ایم کیو ایم ہماری پیشکش کو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھے گی اور ہمیں مثبت جواب دے گی۔ اس موقع پر فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے محترم دوستوں سے گزارش کی ہے جس طرح پنجاب میں سینیٹ الیکشن کیلئے ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ملکر ماڈل پیش کیا ہے ویسے ہی سندھ میں بھی ہونا چاہئے۔انہو ں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی سے ہوے والے گفتگو رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے اور مشرتکہ رائے سے جو فیصلہ آئے گا اس سے آگاہ کردیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات