عوامی نمائندوں نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ کو مسترد کردیا‘ حمزہ شہباز

شکست کے بعد کھلنڈرے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ‘قائد حزب اختلاف

بدھ 3 مارچ 2021 23:13

عوامی نمائندوں نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سیدیوسف رضا گیلانی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے نمائندوں نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ کو مسترد کردیاہے ،یوسف رضا گیلانی کی جیت حق سچ اور جمہورت کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلنڈرے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے،سینٹ انتخابات میں حکوم کے اپنے ہی لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے ،عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے ،عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے ،ان سے چینی آٹا اورپیٹرول چوری کا حساب لیں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگوں نے ان کی نا اہلی پر مہر ثبت کردی ہے ، مہنگائی ،بے روز گاری، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا ددو بھر کردیا تھا، نالائق عمران نیازی کو اب خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے ، مہنگائی کے ستائے عوام نے حفیظ شیخ کو سونامی میں غرق کردیا ہے۔