سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی کامیابی نے مستقبل کا تعین کر دیا ہے ،چوہدری محمد برجیس طاہر

سلیکٹیڈ وزیر اعظم فوری مستعفی ،فوری نئے انتخابات کروائے جائیں، سابق وفاقی وزیر امور کشمیر

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:40

سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی کامیابی نے مستقبل کا تعین کر ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی کامیابی نے مستقبل کا تعین کر دیا ہے سلیکٹیڈ وزیر اعظم فوری مستعفی ہو اور فوری نئے انتخابات کروائے جائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اقتدار کے نشہ میں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے 20ماہ تک اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جھوٹے اور بے بنیادمقدمات میں پکڑے رکھا مگر کچھ بھی ثابت نہ ہوا اب شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف انتقامی بنیادوں پر جھوٹھے مقدمات بنا کر عدالت اور قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے انشاء اللہ پوری قوم مسلم لیگ(ن)کی قیادت عدالتوں سے سرخرو ہونگیں اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) عوامی عدالتوں میں بھی اپنی بے گناہی ثابت کرکے کامیابی حاصل کریگی۔