ملک کے 22کروڑ عوام تبدیلی سرکار کے دل فریب و جھوٹے نعروں میں پس رہے ہیں جبکہ کرپشن رشوت خوری اپنی عروج کو پہنچ چکا ہے معیشت تباہ اور مہنگائی بڑھتی جارہی ہے ،زبیر احمد گوندل

منگل 23 مارچ 2021 23:09

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2021ء) جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر احمد گوندل اورنے کہا ہے کہ ملک کے 22کروڑ عوام تبدیلی سرکار کے دل فریب و جھوٹے نعروں میں پس رہے ہیں جبکہ کرپشن رشوت خوری اپنی عروج کو پہنچ چکا ہے معیشت تباہ اور مہنگائی بڑھتی جارہی ہے عوام کو بجلی گیس بل کی ادائیگی میں پریشانی کا سامنا ہے ان خیات کا اظہا ر انھوں نے منگل کے روز جماعت اسلامی یوتھ حب وندر کے زیر اہتمام SPCسینٹر حب میں منعقدہ شمولیتی و تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی زبیر احمد گوندل مزید کہاکہ پورے ملک سے نوجوان جماعت اسلامی یوتھ کا حصہ بن رہے ہیں اور ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد جماعت اسلامی یوتھ کے یونٹ تشکیل دیئے جائینگے جس پر تیزی سے ممبر سازی کا عمل جاری ہے جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو اپنے نوجوانوں کو آگے لارہا ہے اور انہیں آگے چل کر لیڈر دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ نوجوان ہی ملک کو بہتر ٹریک پر لاسکتے ہیں جس کی واضح مثال یہ کہ آج کے دور میں ہر شعبہ میں نوجوانوں کی اکثریت ہے چاہئے تعلیم ،وکلالت ،صحافت ،صحت ،بزنس ہو سب میں نمایاں نوجوان ہی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں اور جماعت اسلامی کا مقصد بھی یہی ہے وہ اپنے نوجوانوں کو بہتر تربیت دیکر آگے لائے تاکہ مستقبل میں وہ ملک کیلئے بہتر خدمات سرانجام دے سکیں انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں 50فیصد نوجوانوں کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا کیونکہ نوجوانوں میں وہ صلاحتیں موجود ہیں جو ملکی و علاقائی مسائل کو بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں اور ملکی مفاد میں اچھے پالیسی مرتب دے سکتے ہیں انھوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کے جھوٹے نعروں نے 22کروڑ عوام کو مہنگائی کے چکی میں پس دیا ہے ملک میں مہنگائی کے باعث غریب محنت کش طبقہ روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اس سے قبل وہ 15ہزار میں اپنی فیملی کفالت کرتے تھے آ ج 30ہزار میں بھی کسی کا گزار نہیں ہوسکتا حتیٰ سفید پوش بھی اس مہنگائی کی زد میں آچکے ہیں جبکہ غریب محنت کش طبقہ کی حالت دن بدن خراب ہو تی جارہی ہے مہنگائی کے باعث عوام بجلی ،گیس سمیت دیگر یوٹلیٹی بلز دینے سے پریشانی میں مبتلا ہیں تودوسری جانب تعلیمی اداروں میں فیس دینے کی سکت نہ رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو اسکولوں سے نکلوانے میں مجبور ہو چکے ہیں لیکن تبدیلی سرکار محض کرپشن کے خاتمہ کی دعوئوں کی حد تک محدود ہے لیکن موجودہ حکومت میں کرپشن اور رشوت خوری عروج پر پہنچ چکی ہے اور معشیت تباہ ہو کر رہ گیا ہے انھوں نے کہاکہ آج بھی ملکی فیصلے امریکہ اور آئی ایم ایف کر رہا ہے جسے چاہئے اقتدار پر بٹھایا جاتا ہے عوام ووٹ کسی اور دیتے ہیں تو کامیاب کوئی اور ہوجاتا ہے مقررین نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے علاوہ ملک کے دیگر سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاندانی اور موروثی سیاست ہو رہا ہے باپ کے بعد انکے بچے عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں ان کا عالم یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں پرائیوٹ کمپنیز بن چکے ہیں نسل درنسل انکی خاندانی اجارہ داری جاری ہے لیکن جماعت اسلامی میں ڈسپلن کے ذریعے اور جمہوری طریقے سے ہر عہدے کیلئے الیکشن کرایا جاتا ہے جس میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے ہر فرقے اور ہر زبان بولنے والے لوگ شامل ہیں انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قوم پرستی کے خلاف ہے جماعت اسلامی یوتھ ملک بھر میں یوتھ کے ایک لاکھ سے زائد یونٹ تشکیل دینے جارہی ہے جس سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائیگا اور نوجوان کمربستہ ہو ں تاکہ انکے حقوق لیئے جاسکیں یوتھ جماعت اسلامی کے دست بازوں بنیں کیونکہ اس دور جدید میں ہر شعبہ میں نوجوانوں کی اکثریت ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو منوارہے ہیں چاہئے تعلیم ،صحت ،بزنس ،صحافت سمیت دیگر شعبہ جات ہوں نوجوانوں اپنی صلاحیتوں کو منوارہے ہیں انشاء اللہ لسبیلہ کے نوجون بھی جماعت اسلامی و یوتھ کے پیغام کو کونے کونے پھیلائیں گے اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جس خوشحال وترتی یافتہ پاکستان کا نعرہ لگایا ہے وہ انشاء اللہ ضرور پورا ہو گا اور بہت ملک میں اسلامی نظام نافذ ہو گی شمولیتی و حلف برداری کی تقریب سے جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے نائب صدر یوسف خٹک صوبہ سندھ کے نائب صدر ڈاکٹر امتیاز پالاری ،مکران ریجن کے صدر محمد جان مری ،جماعت اسلامی حب وندر کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد منصوری ،جماعت اسلامی یوتھ حب وندر کے صدر مولانا محمد انور ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔