نوجوان کو اغوا کرنے والی دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا

تینوں نے مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تاکہ لڑکے کے اہلخانہ سے تاوان وصول کیا جا سکے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 8 اپریل 2021 10:45

نوجوان کو اغوا کرنے والی دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2021ء) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے اغوا کا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کو بازیاب کرکے دو لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاون بنگلہ بازار میں چھاپا مار کر مغوی نوجوان کو بازیاب کروایا جس کی عمر 17 سال ہے۔جبکہ دو لڑکیوں کو کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغربی نور شاہ کے بھائی شہنشاہ نے پانچ اپریل کو پاک کالونی پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے بھائی کو اغوا کر لیا گیا ہے اور اس کی رہائی کے بدلے دو لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

جس موبائل نمبر سے رابطہ کرکے تاوان طلب کیا تھا،ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی لوکیشن کا سراغ لگاتے ہوئے مغوی لڑکے کو بازیاب کرا لیا جب کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکا اغوا نہیں ہوا تھا بلکہ اس نے خود گرفتار خواتین کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ اہل خانہ سے تاوان وصول کر سکے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب ) سرگودھا میں گھر گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہری کو اغواء کرکے پولیس اسٹیشن لیجا کر ٹارچر سیل سے حالت غیر ہونے پر غائب کرنے پر ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ عطا شہید پولیس کے ایس یچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔ زرائع کے مطابق چک 132جنوبی کے انوارالحق نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج خالد وزیر کو درخواست میں بتایا کہ 28 جنوری 2021ء کو تھانہ عطا شہید کیایس ایچ او افضال گورائیہ، سب انسپکٹر رانا شاہد اور کانسٹیبل ذوالقرنین نے دس پولیس گاڑی سوار اہلکاروں کے ہمراہ گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایااور لوٹ مار کرتے رہیاور گھر کے سربراہ کاشف انور کو زبردستی اٹھا کر تھانے کے ٹارچر سیل میں رکھا اور مارپیٹ کرتے ہوئے جسم پر رولر پھیرتے رہے جس سے حالت غیر ہونے پر کاشف انور کو غائب کردیا ۔