مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

جمعرات 6 مئی 2021 21:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2021ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تا حال جاری ہے۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج نے علاقے امام صاحب میں محاصرے کی آڑ میں کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا ہے جبکہ بھارتی قابض فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔قابض انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں صحافیوں کو آنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔