مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں شہید

منگل 11 مئی 2021 19:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوجی کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور گھر گھر تلاشی کے عمل کے دوران مقبوضہ وادی میں کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں۔