سابق صدر آصف زرداری کے دور ہ مردان کے لئے سیکورٹی پلان جاری

جمعہ 11 جون 2021 22:26

سابق صدر آصف  زرداری کے دور ہ مردان کے لئے سیکورٹی پلان جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے دور ہ مردان کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ان کی آمد کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے مہمانوں اور میزبانوں کی فہرست قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاری کر دی ہے مردان پولیس ، سپیشل برانچ اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی نفری کی تعیناتی کی ہدایات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ممکنہ طور پر اسلام آباد ائیر پورٹ یا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ آمد کے باعث ان کے لئے موٹر وے ، مردان انٹرچینج ، مردان سے ہتھیان تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رکھا گیا ہے سادہ کپڑوں میں پولیس کی نفری کی تعیناتی کی ہدایات کی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستے بھی تعینات ہو نگے جبکہ سندھ پولیس کے خصوصی دستے بھی ان کی سکیورٹی پر تعینات ہو نگے ۔سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء رحیم داد خان کے گھر آمد کے موقع پر قانون نا فذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔