Live Updates

وفاقی حکومت کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے کے نفاذکا مطالبہ ڈھونگ ہے، سینیٹر رضا ربانی

پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی سیٹ اپ کو ختم کردیا جہان انکی اپنی صوبائی حکومت ہے خبیان

پیر 14 جون 2021 21:45

وفاقی حکومت کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے کے نفاذکا مطالبہ ڈھونگ ہے، سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی وزیر اطلاعات کے سندھ میں آرٹیکل 140 اے لگانے کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کاہ ہے کہ وفاقی حکومت کا سندھ میں آرٹیکل 140 اے کے نفاذکا مطالبہ ڈھونگ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی سیٹ اپ کو ختم کردیا جہان انکی اپنی صوبائی حکومت ہے ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی حکومت فروری میں ختم کردی ۔

انہوںنے کہاکہ آئین کے مطابق حکومت کو بلدیاتی حکومتیں کے ختم ہونے کے چھ ماہ کی مدت میں دوبارہ انتخاب کروانے کی پاپند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پانچ ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا ،سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا ،پنجاب حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ،اسی طرح کے پی کے میں بھی بلدیاتی نظام کو پی ٹی آئی نے ختم کیا ،وفاق پنجاب اور کے پی کے میں بلدیاتی حکومتیں نہیں ہیں اس لیے ارٹیکل 140 اے کا اطلاق نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی بالادستی کا خیال نہیں رکھتی ،سندھ میں گورنر ہاوس صوبائی حکومت پر غیر اعلانیہ حملے کیلئے استعمال ہوا،گورنر وفاق اور صوبہ سندھ میں سہولت کار کا کردار ادا نہیں کرسکتا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات