کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء)
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ
اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ
اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سندھ میں ہونے والی
کرپشن کا حصہ بلاول کو پہچایا جاتا ہے بلاول ایک بڑی لیڈر کے چھوٹے بیٹے ہیں پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ اراکین
اسمبلی سعید آفریدی، شاہنواز جدون، رابستان خان،رمضان گھانچی، پی ٹی آئی رہنماء فاروق چانڈیو، نعیم عادل اوردیگر بھی موجود تھے حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہم محترمہ
بینظیر بھٹو کو ان کی سالگرہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ ایک بڑی لیڈر تھی انہوں نے سیاسی تحاریک میں اہم کردار ادا کیا پارٹی اپنی جگہ نظریاتی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن
پاکستان کی کم عمر
وزیراعظم تھی
دنیا کی تاریخ میں ان کی شہادت سیاہ باب ہے ان کے اصلی قاتلوں کو منظر عام پر لاکر پھانسی دینی چاہیے تھی مگر انہیں انصاف نہیں
بلاول زرداری نے آج تقریر فرمائی بلاول پہلے اپنے والد آصف زردداری اپنے چاچو
راجہ پرویز اشرف اور گیلانی صاحب اور اس وقت کے وزیراعلیٰ سے کہ
شہید بی بی کے
قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے بلاول نے آج دھیمے لہجے میں بات کی بلاول جب آپ کے صدر
وزیراعظم صوبوں میں وزراء اعلیٰ تھے اس وقت ان کے
قاتل سامنے نہیں لائے گئے انہیں بے نقاب نہیں کیا یاں تو آپ بے نقاب نہیں کرنا چاہتے تھے یا آپ کے ساتھ بیٹھے لوگ اس
قتل کے بینیفشری تھی اور 2008کے بعد پیپلزپارٹی مال بنانے میں لگ گئی بلاول کو آج اپنی والدہ اور نانا سے معافی مانگتے کہان کے ووٹرز کی آج آپ نے قدر نہیں کی
سندھ میں آج ان کے ووٹڑزکو
ایڈز لگادیا پرسوں بھی 26لوگوں کو کتوں نے کاٹ لیا شہر لاڑکانہ میں صاف
پانی نہیں کووڈ کی دوائیوں کو مارکیٹ میں بیچا گیا پورے
پاکستان میں محترمہ کے چاہنے والے موجود ہیں آج
سندھ کو گٹر کا قبرستان بنادیا گیا ہے
سندھ کے لوگ آج گندہ
پانی پی رہے ہیں
بلاول زرداری نے کہا کہ
سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے بلاول بتائیں جعلی اکاؤنٹس کس کے ہیں
تھر کی عوام کے پینے کے
پانی آر او پلانٹ کا پیسہ اور ان کی کمیشن بلاول کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی جس میں آپ نے کھانے کھائے دورے کئے نہ صرف آپ کے بلکہ آصف
زرداری کے اکاؤنٹ میں گئے آج
سندھ کی عوام کا پیسہ اومنی کے اکاؤنٹ میں چلے گئے
سندھ کی شگر ملیں آپ نے بیچی،
سندھ میں 60فیصد کمیشن اور
کرپشن کا پیسہ آپ کے پاس جاتا ہے، نوری آباد پاور پلانٹ، جعلی اکاؤنٹ،ٹریکٹر سبسڈی سب آپ کے نام سے ہی منصوب ہیں آپ معافی مانگیں اپنی والدہ سے کے آپ ان کے نالائق بیٹے ہیں جو
سندھ کو لوٹ رہے آج ہزاروں ایکڑ زمین بحریہ جیسے پروجیکٹس کو دی جاسکتی ہے تو اورنگی ٹاؤن والوں کو زمین کیوں نہیں دی جاسکتی عبداللہ شاہ کے دور سے
سندھ میں جعلی زمینیں دی جارہی ہیں 47ہزار ایکڑ زمین کوڑیوں کے بہاو بیچ دی گئی اویس ٹپی آج کل اصل حکمران یونس میمن زمینیں بیچ رہا ہے بحریہ کو زمین دینے کے لیے کسی قانونسازی کی ضرورت نہیں پڑی لیکن نالا متاثرین کے لیے قانونی حوالے دیے جارہے ہیں فوری طور پر انہیں متبادل فراہم کیا نالا متاثرین کا ہمیں بھی افسوس ہے جو نالے میں ڈوب گئے
کراچی کے لوگ ان کا ذمیدار کون ہے پچھلے سال ہم نے
کراچی والوں کو ڈوبتے دیکھا بچیوں کے جہیز لوگوں کی
گاڑیاں اور گھروں کو ڈوبتے دیکھتا آج جو گٹر لوگوں کے گھروں میں گھسے ہیں اس کے ذمیدار بلاول صاحب آپ ہیں، یہ باتیں بلاول
قومی اسمبلی مین کرسکتے تھے
قومی اسمبلی میں بلاول صرف گدھے گنتے ہیں
سندھ حکومت کرنے کی بجاء یہ گدھے گننے میں مصروف ہیں ایک ہزار ارب اس صوبے
سندھ پر خرچ ہونا شروع ہوچکے ہیں
کراچی کے 11سو ارب میں ساڑھے سو 6ارب خرچ ہونا شروع ہوچکے ہیں 445ارب کے پیکیج میں بھی پیسے
سندھ پر خرچ ہورہے ہیں
سندھ پبلک سروس کمیشن اس لیے بند ہے کہ اس میں پڑھے لکھے نوجوانوں کا قبرستان تھا جہاں میرٹ کا
قتل عام ہوا نوکریاں بیچی گئی سفارشی پبلک سروس کا ادارہ پیپلزپارٹی کا حکم تابع ہے صرف پیپلزپارٹی والوں کو نوکریاں بیچی جارہی تھی بلاول صاحب نے پتہ نہیں کون سا چشمہ لگایا ہے کہ انہیں
سندھ میں ترقی نظر آرہی ہے اسپتالوں میں
علاج نہیں، اسکولوں میں
تعلیم نہیں ایک بس نہیں دی گئی اور
سندھ کی ترقی کی بات کررہے ہیں اومنی گروپ، بلاول ہاؤس منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس میں ترقی ہوئی ہے
سندھ میں ایمبولینس گدھ
گاڑیاں بن چکی ہیں وزیراعلیٰ
سندھ کی تعریفوں کے پل باندھے گئے مراد علی شاہ کا نوری آباد پاور پلانٹ کا کام اچھا ہے تو اس کا حصہ آپ کو بھی دیا گیا ہے، ٹریکٹر سبسڈی آپ کو اچھی لگتی ہے تو اس کا حصہ آپ نے بھی لیا ہے مراد علی شاہ کے دور میں افسران نیب سے پلی بارگین کرکے آئے ہیں سیکریٹری فنانس حسن نقوی ابھی تک موجود ہیں مراد علی شاہ کی
کرپشن کے حصیدار بلاول زراری ہیں سندھ
اسمبلی میں کہا گیا کہ خبردار کسی نے اس حکومت کو ریاست مدینہ کہا گیا ریاست مدینہ میں 193ارب غریبوں کو دیے آپ نے بی آئی ایس پی کی تعریف کی لیکن اس کی چیئرپرسن 100کروڑ لیکر بھاگ گئی جس میں آپ کو حصہ دیا گیا
سندھ کے افسران اور وی وی آئی پی خواتین کو بی آئی ایس میں شامل کیا گیا
سندھ میں 65ارب احساس پروگرام میں دیے گئے آج
غریب ترقی کررہا ہے ریاست مدینہ کا سربراہ اسلام دشمنوں اور وطن دشمنوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کررہا ہے بلاول صاحب آپ کے والد محترم اور چاچو تو آمریکا کے غلام تھے ان کا ایجنٹ
حسین حقانی ان کی ڈوریں ہلاتا تھا آج آمریکا کو اڈے دینے پر
وزیراعظم نے دو ٹوک منع کیا ایک فون پر بلاول کے ابو کی دوڑیں لگ جاتی تھی پیپلزپارٹی کے دور میں آمریکا سرکار اور
پاکستان میں بیٹھے ان کے غلام کے دور میں
ڈرون حملے بڑھے ہمارے صوبے کو لوٹ کر تباہ کردیا گیا پیپلزپارٹی گوروں کی غلام جماعت ہے
نواز شریف کے دور میں 61حملے ہوئے بلاول اپنے گریبان میں جھانکیں اپنی تاریخ کو جھانکیں
وائٹ ہاؤس کا کوئی پی اے فون کرتا تھا تو
زرداری صاحب کہتے تھے ایک نہیں بیس
ڈرون بھیجیں یہ قومی غیرت کا مسئلہ ہے وہ قومی بیغیرت تھے جنہوں نے ملک کو
ڈرون حملوں کے حوالے کیا بلاول جائیں محترمہ کی مزار پرجاکر معافی مانگیں بلاول سافٹ فیس نہیں
سندھ میں 1400ارب کی
کرپشن میں بلاول کو حصہ ملتا ہے۔