
پنجاب حکومت کا ہفتہ برائے پابندی کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن منانے کا فیصلہ
عید کے موقع پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، 9 سے 18جولائی تک ہفتہ برائے پابندی کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن منایا جائے گا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 10 جولائی 2021
22:01

(جاری ہے)
دوسری جانب سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی، ویکسنیشن سرٹیفکیٹ نہ دکھانے والوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے ریسٹورنٹ، سینما اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ ریسٹورنٹ، شادی ہالز، سنیما ہالز میں داخلہ کورونا ویکسینیشن سے مشروط ہوگا، ویکسنیشن نہ کرانے والوں کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے بھی ریسٹورنٹ اور شادی ہالز میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا تھا۔ مزید برآں نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح سب سے زیادہ پنجاب میں 48 فیصد رہی ہے۔ صوبوں کے لحاظ سے کورونا سے اموات کی شرح پنجاب کے بعد سندھ میں 24.68 فیصد رہی ہے، خیبر پختونخوا میں 19.32 اور بلوچستان میں 1.4 رہی ہے۔ شہروں میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات 20 فیصد شرح کراچی میں رپورٹ ہوئیں، جہاں پر4 ہزار 505 افراد عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں، لاہور میں شرح اموات 19.5 فیصد رپورٹ ہوئیں۔ دوسری جانب ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ سے قبل ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 48 ہزار 134 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1828 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این سی اوسی نے مزید بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 971,304 ہوگئی ہے جن میں سے 912,295 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس کورونا وباء نے مزید 35 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس کورونا وباء سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جرمن پارلیمان سائبر حملوں کی زد میں ہے، اسپیکر
-
صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر گورنر خیبرپختونخواہ کو حلف لینے کا حکم
-
مشرق وسطی: تولید میں کمی، کم بچے اور بڑے مسائل؟
-
ویتنام: کشتی الٹنے کا واقعہ، 38 ہلاکتیں، ایک زندہ بچ جانے والے کی کہانی
-
ناراض پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی واپس نہ لینے کا اعلان
-
کراچی میں تسلسل سے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ کیا؟
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی؛ مخصوص نشستوں پر حلف برداری نہ ہوسکی، اپوزیشن کا عدالت جانے کا اعلان
-
حکومت کا پن بجلی منافع ٹیرف سے الگ کرنے پرغور، صارفین کو ریلیف ملے گا
-
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی، بنوں میں تھانہ بکا خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.