پاکستان اور ازبکستان کا پشاورسے مزار شریف تک573کلومیٹرطویل ریلوے منصوبے کو مکمل کرنے کا اعلان
مزار شریف افغان ‘ازبک سرحد سے متصل شہر ہے جہاں سے تاشقند کا زمینی فاصلہ469کلومیٹر ہے‘ منصوبے میں پاکستان‘ازبکستان اور افغانستان کے علاوہ ممکنہ طور پرروس اور چین سمیت وسط ایشیا کے کئی ممالک شامل ہونے کا امکان ہے
میاں محمد ندیم
جمعرات 15 جولائی 2021
23:06
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان اورازبک صدر شوکت مرزا یوف نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوئے اگر یہ زمینی رابط قائم ہوجاتا ہے تو یہ دنیا کا سب سے بڑا تجارتی راستہ ہوگا بعدازں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم سب ایک مقصد پر ہیں مجھے معلوم ہے کہ آپ تعلیم اور لوگوں کو موجودہ معاشی حالات سے نکالنے کے لیے توجہ دے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامک کی طرف تبدیلی پر زور دینے کا وقت ہے منصوبہ یہی ہے کہ دولت پیدا کی جائے، اگر دولت پیدا ہوئی تو ہم اپنے معاشرے کے غریب لوگوں کو اوپر اٹھا سکیں گے عمران خان نے کہا کہ اب ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہوگیا ہے کہ ہم ازبکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کریں جو وسطی ایشیا کا سب سے بڑا ملک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ اسے ہم دونوں کو فائدہ ہوگا. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان دونوں کو اپنے تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بڑا اہم موقع ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے پاکستان کی دلچسپی ہے اور اسی لیے اب تک کا سب سے بڑا تجارتی وفد آج یہاں آیا ہے اور جب میں روانہ ہو رہا تھا تو مجھے پیغامات موصول ہو رہے تھے اگر وہ لوگ بھی شامل ہوتے تو یہ وفد مزید بڑا ہوتا. وزیراعظم نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان ان شا اللہ بڑا مضبوط آغاز ہوگا اور ہم سجھتے ہیں کہ اسے دو طرفہ فائدہ ہوگا ہم نے تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے باہمی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم زراعت میں مدد چاہتے ہیں کیونکہ آپ زرعی پیداوار بڑھا رہے ہیں اور پاکستان بھی بہتری لا رہا ہے کیونکہ بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے. انہوں نے کہا کہ ہم کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے آپ سے مدد چاہتے ہیں ازبکستان کو پاکستان کے راستے مشرق وسطی اور افریقہ تک رسائی کرسکتا ہے اور ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی ہوگی اور ایک روز جب بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات بحال ہوں گے تو بھارت تک بھی رسائی ہوگی انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان کو ازبکستان، وسطی ایشیا اور اسے بڑھ کر رسائی حاصل ہوگی دونوں ممالک کے درمیان بڑے اہم تعلقات ہیں. عمران خان نے کہا کہ دونوں ممالک نے فضائی رابطے بڑھانے کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اور زمینی رابطوں کے لیے ہم نے تجربہ کیا ہے کہ طورخم بارڈر سے ٹرک دو دن میں ازبکستان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ مزار شریف سے پشاور تک ریل سروس کے منصوبہ پر ہم سب پرجوش ہیں اور ہم سمجھتے ہیں اگر یہ ریلوے لائن بچھ گئی تو یہ سب کچھ تبدیل کر رکے رکھ دی گی انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ بہتر کرے گی اور اشیا کی ترسیل میں بھی بہتری ہوگی اور میں صدر شوکت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اور میری حکومت اس زبردست منصوبے کے لیے ہر ممکنہ کوشش بروئے کار لائے گی. وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے افغانستان کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ہم دونوں ہمسایہ کے طور بہت تشویش میں ہیں افغانستان کے عوام 40 سال سے مشکل میں ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ وہاں امن اور سیاسی حل نکل آئے. انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمسایہ ممالک ازبکستان، تاجکستان، ایران، پاکستان اور یہاں تک ترکی بھی ہم سب افغانستان میں امن عمل کے لیے مدد اور سہولت کے لیے کوشش کریں گے عمران خان نے کہا کہ اس سلسلے میں توقع ہے کہ پہلے وزرائے خارجہ ملیں گے پھر ہم ایک سربراہی اجلاس کی کوشش کریں گے تاکہ ہم نظر آنے والی خانہ جنگی کو روک سکیں.مزید اہم خبریں
-
حنا پرویز بٹ کی انصار عباسی کے خیالات پر کڑی تنقید
-
ملک میں لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون کے چارجر ہیں، جاوید چوہدری کا انوکھا دعویٰ
-
دوطرفہ تجارت کے امکانات میں اضافہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
آبنائے ہرمز امریکی 'قزاقوں' کا قبرستان بن جائے گا، ایران کی دھمکی
-
اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں شہریوں کو شریک کرنے، مسائل کے فوری حل، شہر کو جدید اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ براہ راست رابطے کویقینی بنانے کا فیصلہ
-
ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا نام لکھنے سے پہلے سید عاصم منیر کا نام لکھتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
ایران امریکہ مذاکرات نے پاکستان کے طاقتور ڈھانچے سے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار
-
چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
-
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بھپر گیا، سونڈ سے گاڑیاں اٹھاکر پھینک دیں، ایک شخص ہلاک
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.