Live Updates

’نواز شریف نے مودی کے ذریعے اسرائیلی سافٹ ویئر سے عمران خان کا فون ہیک کرایا‘

نواز شریف کے دور اقتدار میں بطور اپوزیشن لیڈر عمران خان کا فون ہیک کیا گیا ، فون ہیک کرنے کے معاملے کی تفصیلات آرہی ہیں ، جلد بہت سے اور کردار بھی بے نقاب ہو جائیں گے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی منگل 20 جولائی 2021 20:10

’نواز شریف نے مودی کے ذریعے اسرائیلی سافٹ ویئر سے عمران خان کا فون ..
فیصل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2021ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور اقتدار میں عمران خان کا فون ہیک کیا گیا ، نواز شریف اور مریم صفدر جواب دیں کہ عمران خان کا ہی فون کیوں ہیک کیا گیا؟ یہ عین ممکن ہے کہ نواز شریف نے مودی کے ذریعے اسرائیلی سافٹ ویئر سے عمران خان کا فون ہیک کرایا ہو ، فون ہیک کرنے کے معاملے کی تفصیلات آرہی ہیں ، جلد بہت سے اور کردار بھی بے نقاب ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرکٹ ہائوس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فون ہیک کرنے کے معاملے کی تفصیلات آرہے ہیں ، جلد بہت سے کردار بھی بے نقاب ہو جائیں گے ، اب تک سامنے آنے والی تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے مودی کے ذریعے عمران خان کا فون ٹیپ کرایا ، نواز شریف اگر اپنی اپوزیشن کے فون ہیک کرا سکتے ہیں تو کسی کے بھی فون ہیک کراسکتے ہیں، جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو انہیں عمران خان ہی کرپشن سکینڈلز پر چیلنج کیے ہوئے تھے کیوں کہ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو تب بھی پانامہ لیکس اور دیگر کرپشن سکینڈلز پر آواز بلند کرتے رہے ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی قیادت کے فون ہیک نہیں کرائے گئے صرف عمران خان کا فون ہیک کرایا گیا اس پرنواز شریف کو اپنی پوزیشن واضح کرنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ اس وقت عمران خان ملک کے وزیراعظم نہیں تھے، مودی اور نواز شریف کا جس طریقے سے آپس کا تعلق تھا اور مودی اپوزیشن کے فون ہیک کرا رہا تھا اسی طرح نواز شریف نے اپوزیشن کے فون ہیک کرانے کے لئے مودی کی خدمات لیں اور اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے عمران خان کا فون ٹیپ کرایا گیا ، اس کے علاوہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے 100لوگوں کے ہمراہ مودی کا لاہور آنا ، نواز شریف کی فیملی کی شادی کا حصہ بننا ، یہ سب کچھ سامنے ہے اور آج کل نواز شریف کی صاحبزادی کشمیر میں جاکر الیکشن مہم چلا رہی ہے لیکن مودی کے مظالم اور آر ایس ایس کا ذکر مریم صفدر کی زبان پر نہیں آرہا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات