ایل اے 40 وادی 1،اورایل اے 34 جموں 1 پرمہاجرین کی دونوں نشستوں پرانتخابات( آج) ہونگے

مجموعی طور پردونوں نشستوں پرمختلف جماعتوں کے 21 امیدوار مدمقابل ہیں، پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:55

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سندھ بلوچستان میں آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے لیے 2 حلقوں حلقہ ایل اے 40 وادی 1،اورایل اے 34 جموں 1 پرمہاجرین کی دونوں نشستوں پرانتخابات آج 25 جولائی اتوار کوہونگے،ایل اے 34سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے 48 اضلاع پر مشتمل ہے جبکہ ایل اے 40 سندھ اور بلوچستان کے 24 اضلاع پر مشتمل حلقہ ہے،الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔

مجموعی طور پردونوں نشستوں پرمختلف جماعتوں کے 21 امیدوار مدمقابل ہیں۔ان نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی،کراچی میں انتخابی سامان کی ترسیل کردی گئی ہے اورالیکشن کے سامان کی ترسیل کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں،ہر پولنگ اسٹیشن کے سامان کے لیے الگ الگ سیکیورٹی انتظامات کیئے گئے ہیں، الیکشن کے عملے کی تعیناتی ہو چکی ہے، پریزائڈنگ افسران کو سامان دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اسٹاف اور پولنگ کے عملے کو ان کی ذمے داریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایل اے 34 جموں 1 سندھ کے 19، بلوچستان کے 5 اور پنجاب کے 24 اضلاع پر مشتمل ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17761 ہے جن میں سے 1027 ووٹر سندھ، 546 بلوچستان اور 16188 ووٹرز پنجاب سے ہیں۔ اس حلقے میں ووٹرز کے لیے 121 پولنگ اسٹیشنز میں 212 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اس نشست پر تحریک انصاف کے ریاض احمد، مسلم لیگ نون کے ناصر حسین ڈار، پیپلز پارٹی کے زاہد اقبال اور پی ایس پی کے شاہ عبدالطیف فیصل میدان میں ہیں جبکہ بلال مختار بٹ انتخابی نشان لیپ ٹاپ، جاوید اقبال انتخابی نشان کار، چوہدری عبدالقدیر چوہان انتخابی نشان پنکھا، راجہ ظہیر احمد انتخابی نشان چھتری، سردار کرم داد خان انتخابی نشان سیڑھی، سلیمان علی انتخابی نشان ریچھ، عبدالرشید مرزا انتخابی نشان ہاتھی، فضل الرحمن انتخابی نشان کرین، محمد طاہر کھوکھر انتخابی نشان بلب اور محمد عجائب انتخابی نشان گھوڑا پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

اس حلقے کے لیے کوئٹہ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 535)، مستونگ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 2)، نصیر آباد میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 1)، سبی میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 3)، ضلع برکھان میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 1)، ضلع سکھر میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 15)، ضلع گھوٹکی 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 64)، ضلع خیرپور میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 19)، شہید بینظیر آباد میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 2)، نوشہرو فیروز میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 1)، ضلع حیدرآباد میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 49)، ضلع میرپورخاص میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 36)، ٹنڈوالہ یار میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 71)، جامشورو میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 1)، بدین میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 47)، سانگھڑ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 5)، لاڑکانہ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 1)، عمرکوٹ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 125)، ضلع غربی کراچی میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 150)، ضلع جنوبی میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 55)، ضلع شرقی میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 227)، ضلع وسطی میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 57)، ضلع ملیر میں 4 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 71)، ضلع کورنگی میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 31)، ضلع بہالپور میں 3 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 99)، ضلع بہاولنگر میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹر 2)، ضلع رحیم یار خان میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 54)، ضلع پاکپتن میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 108)، ضلع ملتان میں 1؛پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 87)، ضلع وہاڑی میں 4 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 98)، ضلع لیہ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 13)، ضلع اوکاڑہ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 4)، مظفر گڑھ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 9)، ضلع فیصل آباد میں 5 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 159)، ضلع جھنگ میں 20 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 5905)، ضلع چنیوٹ میں 3 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 455)، ضلع ٹوبہ ٹیک سنکھ میں 1 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 198)، ضلع سرگودھا میں 5 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 2101)، ضلع بھکر میں 5 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 8)، ضلع خوشاب میں 3 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 1065)، ضلع میانوالی میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 6)، ضلع لاہور میں 15 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 5419)، ضلع شکارپور میں 5 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 438)، ضلع ننکانہ صاحب میں2 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 46)، ضلع قصور میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 27)، ضلع ساہیوال میں 2 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 27)، ضلع خانیوال میں 3 پولنگ اسٹیشن (ووٹرز 614) اور ضلع راجن پور میں 1 پولنگ اسٹیشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 36 ہے۔

دوسری جانب ایل اے 40 کشمیر ویلی ون سندھ کے 20 اور بلوچستان کے 4 اضلاع پر مشتمل ہے، اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 5327 ہے جن کے لیے 45 پولنگ اسٹیشنز میں 68 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ اس نشست پر تحریک انصاف کے محمد سلیم بٹ، مسلم لیگ نون کے طاہر علی وانی، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار لون ایم کیو ایم کے عبدالرحمن گاسی اور پی ایس پی کے شبیر احمد خان جبکہ غلام محمد انتخابی نشان گائے اور محمد بشیر خان انتخابی نشان ریکٹ پر میدان میں ہیں۔

اس حلقے کے لیے کراچی جنوبی میں 2، غربی میں 3، وسطی میں 4، شرقی میں 4، کورنگی میں 2، ملیر میں 6، جامشورو میں 4، حیدرآباد میں 3، ٹنڈوالہ یار، دادو، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، شکار پور، سبی، کیچھ اور قلعہ سیف اللہ میں 1،1 اور کوئٹہ میں 2 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ اس حلقے میں کراچی جنوبی میں ووٹرز کی تعداد 488، ضلع غربی میں 911، ضلع وسطی میں 741، شرقی میں 916، کورنگی میں 681، ملیر میں 123، جامشورو میں 10، حیدرآباد میں 190، ٹنڈوالہ یار میں 1، دادو 1، بدین 7، عمر کوٹ 1، میرپور خاص 103، سانگھڑ 6، شہید بینظیر آباد 7، نوشہرو فیروز 7، خیرپور 49، سکھر 4، گھوٹکی 13،شکار پور 4، سبی 3، کیچھ 1، قلعہ سیف اللہ میں 1 اور کوئٹہ میں 1059 ووٹرز موجود ہیں۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے 48 اضلاع پر مشتمل ایل اے 34 میں اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن) کے ناصر حسین ڈار ، تحریک انصاف کے ریاض احمد اور پیپلزپارٹی کے زاہد اقبال کے مابین متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کی نشست ایل اے 40 وادی 1 سندھ اور بلوچستان کے 27اضلاع پر مشتمل جس میں اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار لون ، مسلم لیگ(ن) کے طاہر علی وانی اور تحریک انصاف کے محمدسلیم بٹ کے مابین متوقع ہے۔ دونوں نشستیں مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کے لئے مختص ہیں ۔ایل اے 40 وادی 1 کے ریٹر ننگ آفیسر سید ندیم حیدر اور ایل اے 34 جموں 1 کے ریٹرننگ آفیسر پرویز احمد کلہوڑو کے مطابق صاف شفاف انتخاب کے لئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے پولنگ کے لیے انتخابی مواد کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔