نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے حلف اٹھالیا

عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر کو سلامی دی گئی روایت سے ہٹ کر آزاد کشمیر میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، رولآف لا اور تحریک آ زادی کشمیر کے مشن پر چلیں گے،قیوم نیازی ساری اپوزیشن ہماری اپنی ہے، ہماری ریاست کے رہنے والے لوگ ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن تو ہونی چاہیے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی ہی نہیں ہے، اتنے بڑے قد کاٹھ کے لوگ اپوزیشن میں ہیں، ہم انہیں خوش ا?مدید کہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو

بدھ 4 اگست 2021 23:19

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیا۔ عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبرکوشکست دے کر وزیراعظم منتخب ہوئے۔قانون سا ز اسمبلی میں رائے شماری کے دوران عبد القیوم نیازی نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ لیے۔

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں۔ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 18 پونچھ 1 سے الیکشن میں کامیاب ہوئے ہیں اور 2 سال پہلے مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے بھی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2011 تک وزیر خوراک بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد عبدالقیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روایت سے ہٹ کر آزاد کشمیر میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، رول ا?ف لا اور تحریک ا?زادی کشمیر کے مشن پر چلیں گے، عمران خان کی کوششوں سے جو فائر بندی ہوئی ہے، اس سے کافی فرق پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ساری اپوزیشن ہماری اپنی ہے، ہماری ریاست کے رہنے والے لوگ ہیں، کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن تو ہونی چاہیے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمانی ہی نہیں ہے، اتنے بڑے قد کاٹھ کے لوگ اپوزیشن میں ہیں، ہم انہیں خوش ا?مدید کہتے ہیں۔ دریں اثناء نو منتخب وزیراعظم آزادکشمیر سردار قیوم نیازی کو حلف کے بعد سلامی دی گئی ۔ ایوان وزیراعظم میں منعقد ہونے والی تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔ تقریب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شریک ہوئے۔