5 اگست یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرقیادت بھارتی مظالم کے خلاف ایک عظیم ریلی ڈی سی آفس سے وائے کراس تک نکالی گئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 5 اگست 2021 13:23

5 اگست یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرقیادت ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) اگست یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیرقیادت بھارتی مظالم کے خلاف ایک عظیم ریلی ڈی سی آفس سے وائے کراس تک نکالی گئی۔ ریلی میں محکمہ تعلیم، صحت، میونسپل سمیت ضلع کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تنظیمیں ، این جی اوز، میڈیا، اقلیتوں، سول سوسائٹی کے ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کر کہ اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار اقوام متحدہ اور وہ لوگ جو جنوبی سوڈان میں متحرک ہو جاتے ہی، کشمیر کے حوالے سے کیوں خاموش ہیں۔ اقوام متحدہ کو کشمیر کی حق خودارادیت کے لیے ایکٹییو ہونا پڑے گا۔ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم یکجتی کا حق ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر دو سال سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت اور لاک ڈاون کے خلاف نعرے بازی کی گئی شرکا نے پلے کارڈز، کشمیر کے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکا نے کہا کہ کشمیری عوام کیساتھ ساتھ دنیا کو پیغام دینا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔