حریت فورم کی طرف سے مودی حکومت کے 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت
جمعرات 5 اگست 2021 17:59
(جاری ہے)
بیان میں کہاگیا ہے کہ اگست 2019سے قبل بھارتی حکومت یہ بات کہہ سکتی تھی کہ اس کیلئے کشمیربڑی پریشانی کا باعث ہے تاہم 5اگست کے بھارتی اقدامات کے بعد آج لیہ ، کارگل ،جموںاور کشمیر کے چار علاقے اس کیلئے پریشانی کا باعث ہیں کیونکہ ان علاقون کے لوگ اس سے مطمعن نہیں ہیں۔
حریت فورم نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت سیاسی رہنمائوں اور نوجوانوں کو مسلسل نظربند ، گرفتاریوں ، خوف و ہراس پھیلا کر ، جبری اور عوام دشمن قوانین کے نفاذ، میڈیا پر قدغن ، اختلاف رائے رکھنے والوں کے خلا ف انتقامی کارروائیوں ،کشمیریوںکی سرکاری ملازمتوں سے جبری برطرفی اور دیگر ظالمانہ اقدامات کے ذریعے کشمیریوںکو مسلسل انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت کو جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت تسلیم کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقیقی سیاسی نمائندوں سے مذاکرات کے ذریعے تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہیے اورشمالی اور مغربی سرحدوں کے ساتھ خطے میں بڑھتے ہوئی جغرافیائی سیاسی دبائومیں کمی لانی چاہیے ۔ حریت فورم نے بھارت پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر بھی زوردیا۔حریت فورم نے فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام کشمیری سیاسی نظربندوںاور کشمیری نوجوانوںکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جموںوکشمیر کے دیرینہ تنازعے کو حل کیاجائے تاکہ نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے خطے میںپائیدار امن و سلامتی قائم ہو سکے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.