پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں دشمن قوتیں ہمارے تعلقات کمزور نہیں کر سکتیں.عمران خان
سی پیک خطے میں تبدیلی کے لیے بہترین منصوبہ ہے ‘ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے.وزیراعظم سے چینی سفیرنونگ ژونگ سے ملاقات میں گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعہ 13 اگست 2021
17:34
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کے لیے بہترین منصوبہ ہے ملاقات میں خطے کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے.
قبل ازیں نادرا ہیڈکواٹرزمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ان کی حکومت پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسے انتخابات کروائے گی جس کے نتائج سب قبول کرلیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں 33 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں لیکن ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوگ ہیں جو غیر رجسٹرڈ ہیں. انہوں نے کہا کہ جن کے پاس کوئی شناخت نہ ہو وہ نان سیٹیزن بن جاتے ہیں، نادرا جو ایلین رجسٹریشن کارڈز جاری کررہا ہے اس کی وجہ سے وہ مرکزی دھارے میں آجائیں گے انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کی مدد سے وہ کاروبار کرسکیں گے، بینکوں میں پیسے رکھوا سکیں گے اور معیشت کا حصہ بن جائیں گے اور غیر قانونی کاموں سے بچیں گے. وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو فراڈ معاشرے میں اور انتخابات میں ہوتا ہے ان سب کا حل ٹیکنالوجی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی دونوں کے استعمال سے ہم پہلی مرتبہ پاکستان میں ایسا الیکشن کروائیں گے جس کے نتائج سب قبول کرلیں. انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہوگی کہ ٹیکنالوجی کو ڈیٹا سے منسلک کردیں گے اور ٹھپے لگانا، بیلٹ باکس بھرنا، ایک ایک گھر سے 100، 100 جعلی ووٹس رجسٹرڈ کرانے جیسے تمام کام ختم ہوجائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ جیسے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز آجائیں گی اس کے ساتھ نادرا کا ڈیٹا ٹیلی کر کے ہم بالکل اکیسیوں صدی کا الیکشن کروائیں گے. وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نادار ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم نے نادرا کی نئی موبائل رجسٹریشن وین منصوبے کا افتتاح کیا دورے کے موقع پر وزیراعظم کو ایلین رجسٹریشن کارڈز، پاک کووڈ 19 موبائل ویکسینیشن پاس، قومی تصدیق و تجدید مہم اور نئے نادرا رجسٹریشن سینٹرز/نئی موبائل رجسٹریشن وین کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی وزیراعظم اس موقع پر نادرا کے نیشنل ڈیٹا وئیر ہاﺅس اور آپریشن روم کا بھی دورہ کیا.مزید اہم خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.