
طالبان کا افغانستان پر کنٹرول انٹیلی جنس کی ناکامی نہیں .جنرل پیٹریئس
امریکہ نے اس اہم جنگ میں حکمت عملی کے تحت ضرورت کے مطابق صبر کا مظاہرہ نہیں کیا.امریکی فوج کے سابق جنرل اور سی آئی اے کے سابق سربراہ کا سیمنار سے خطاب
میاں محمد ندیم
منگل 24 اگست 2021
14:23

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے نئے تناظر میں القاعدہ اور داعش کے خلاف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انٹیلی جنس حاصل کرنے کی صلاحیت محدود ہو جائے گی اگرچہ خطے میں دوسری جگہوں سے امریکہ انٹیلی جنس حاصل کرتا رہے گا اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کا کردار اہم ہو گا کہ وہ کتنے بہتر انداز میں اپنی سرزمین پر القاعدہ اور داعش کی طرف سے دہشت گردی کے خطرات کی نشاندہی کرے گا اور ان کا کس طرح قلع قمع کرے گا.
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے بلوچستان اور شمالی افغانستان کے علاقوں سے نکل جانے سے اب پاکستان کے لیے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کرنا قدرے آسان ہوگا واضح رہے کہ وہائٹ ہاﺅس بھی اپنے دفاعی عہدیداروں کے ان اندازوں پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں انٹیلی جنس کی معلومات حاصل کرنے میں دقت ہو سکتی ہے اور دہشت گردی کے خطرات بھی ہو سکتے ہیں تاہم بائیڈن انتطامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان بین الاقوامی طورپر خود کو تسلیم کروانا چاہیں گے اوریہی وہ نکتہ ہے جس پر انہیں کہا جا سکتا ہے کہ وہ دہشت گرد گروپوں کو فعال نہ ہونے دیں. جنرل پیٹریئس نے کہا کہ افغانستان میں کامیابی کے لیے دو عشروں کا وقت ناکافی تھا اور امریکہ اڑھائی سے ساڑھے تین ہزار فوجیوں کو افغانستان میں رکھ کر بہت کم لاگت اور جانوں کے زیاں کے بغیر طالبان کے پورے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے سے پہلے جیسی صورت حال کو برقرار رکھ سکتا تھا انہوں نے کہا کہ طالبان کے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کا تعلق کئی عوامل سے تھا جن میں جنگجوﺅں کی افغانستان سے باہر پناہ گاہیں ہونا بھی تھا انہوں نے کہا کہ یہ کہنا نامناسب ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز طالبان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھیں، کیونکہ پیٹرئیس کے انہوں نے گزشتہ کئی برسوں میں طالبان سے مقابلہ کیا. واضح رہے کہ افغانستان کے متعدد صوبوں میں پیش قدمی کے دوران طالبان کو افغان فورسز سے کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور کابل بھی اسی طرح طالبان کے قبضے میں چلا گیا امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ افغان فورسز کو اسلحہ اور تربیت تو فراہم کر سکتا تھا مگر لڑنے پر آمادگی اور جذبہ نہیں. پیٹریئس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان دو ہزار بیس میں طے پانے والے دوحہ معاہدے کو ناقص قرار دیا انہوں نے بائیڈن انتظامیہ کے اس موقف کی تائید کی کہ افغانستان سے کسی بھی وقت انخلا مکمل طور پر ہموار نہیں ہو سکتا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ موجودہ انخلا تیزی میں کیا گیا انہوں نے کہا کہ انخلا کےاعلان کے بعد افغان عوام کا اعتماد اٹھ گیا اور حالیہ واقعات سے امریکہ کے اتحادی ممالک کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا. پیٹریئس نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اب طالبان کے کنٹرول میں افغانستان کئی صدیاں پیچھے چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی کے مقابلے میں طالبان کو کہیں زیادہ مشکلات کا سامنا ہو گا کیونکہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک افغان حکومت کا بجٹ چلاتے تھے لیکن اب افغانستان کے اثاثے منجمند کردیے گئے ہیں ان حالات میں کابل کی روشنیاں ماند پڑ سکتی ہیں اور بنیادی سروسز کا معیار گر جائے گا آجکل کے انٹرنیٹ کے زمانے میں طالبان کے زیر اثر افغانستان کو ایک نئی حقیقت کا سامنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ اب واشنگٹن کو سوچ و بچار کے ذریعہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ افغانستان میں موجود نہ ہوتے ہوئے انسانی حقوق جیسے مسائل کے دفاع کے لیے کیسے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتا ہے اس سوال کے جواب میں کہ کیا چین اقتصادی سرمایہ کاری کے ذریعہ مستقبل میں امریکہ کے افغانستان پر اثر و رسوخ میں کمی لا سکتا ہے، پیٹریئس نے کہا کہ چین کی اقتصادی شراکت داری کا انداز مختلف ہے وہ اپنے لوگوں کے ذریعے منصوبوں پر کام کرتا ہے لہذا، چین کی شراکت داری سے افغانستان کو فوری طور پر وہ رقوم میسر نہیں ہوں گی جن سے وہ اپنی ضروریات پوری کرسکے. انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر طالبان 1990 کی دہائی کے مقابلے میں اپنی پالیسیوں کو نرم نہیں کرتے تو اس بدلی ہوئی دنیا میں انہیں بڑے مصائب کا سامنا ہوگا واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی وسیع پیش قدمی اور بعد میں کابل سمیت پورے ملک پر ان کے قبضے کے دوران صدر بائیڈن اور ان کی انتظامیہ نے واضح کیا تھا کہ طاقت کے بل پر افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا.مزید اہم خبریں
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.